پلوامہ //پی ڈی نتیا ( آئی پی ایس ) نے ضلع پولیس پلوامہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کے بطور اپنا چارج سنبھال لیا۔ ان کی آمد پر تبادل ہونے والے ایس ایس پی جاوید اقبال (جے کے پی ایس ) اور ضلع کے دیگر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر پلوامہ میں ایک رسمی تقریب منعقد ہوئی۔ اپنے افتتاحی خطاب میںایس ایس پی پی ڈی نتیا نے پلوامہ پولیس افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کے دوران لگن، جوش اور پیشہ ورانہ مہارت پر زور دیا۔