پیغام ہفتہ وحدت
ہفتہ وحدت ایک بہترین موقع ہے جس میں عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت کا جائزہ لیا جاسکتاہے خاص طور پر اس دور میں جب عالم اسلام فتنہ و آشوب سے دوچار ہے۔
حاجی میر تفضل حسین بہوری پورہ سوپور بارہمولہ کشمیر
واضح رہے کہ دشمنان اسلام مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنے کی کوشش میں ہیں اور عالمی سامراج قومی اور مذہبی جذبات کو مشتعل اور علاقے کے ملکوں میں جنگ کے شعلوں کو بھڑکا کر غاصب صیہونی حکومت کی سیکورٹی کو یقینی بنانا چاہتاہے اور دشمن شیعہ و سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرکے اپنے ناپاک مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اس لئےعالم اسلام تاریخ کے ایک اہم موڑ پر حیرت انگیز تبدیلیوں سےگزر رہا ہے اور اس حساس صورتحال میں جب اصل اسلام اور حقانیت کے محاذ کا امریکا کی زیرسرکردگی کفر و نفاق اور سامراج کے محاذ سے سخت مقابلہ ہے تو علمائے اسلام اور دانشوروں کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہےاور بلاشبہ ان حالات میں کوئی بھی اختلافی عمل اور کسی بھی مسلک کے مقدسات کی توہین جیسا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور رہبرانقلاب اسلامی نے بھی بار بار تاکید فرمائی ہے، جائز نہیں ہے۔