سیاحوں کو پہنچنے اور واپس لانے کے لئے ٹنل کاایک سراغ استعمال کیاجائیگا /ضلع انتظامیہ
سرینگر// نئے سال کا جشن وسطی ضلع گاندر بل کے سونہ مرگ میں منانے کے لئے اور ملکی غیرملکی سیاحوں کوبہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ، سیاحوں کولانے لے جانے کے لئے ٹنل کاایل ٹیوب استعمال کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہے ۔ نئی سال کاجشن منانے کے سلسلے میں پہگام گلمرگ کے علاوہ سونہ مرگ میں بھی جشن منایا جارہاہے۔ 31دسمبر رات دیر گئے ایک تقریب کاانعقاد کیاجائیگا جس میں پولیس وسیول انتظامیہ کے افسران شرکت کرینگے ۔اس موقعے پر کلچرار پرگرام کا بھی انعقادہوگا۔ فنکار موسیق اور اپنی اپنی صلاحیتوں کابھر پور مظاہراہ کرینگے ۔رواںبرس کے دوران وسطی ضلع گاندربل کے دور دراز سیاحتی مقام سونہ مرگ میں نئے سال کاجشن منانے او رسرمائی کھیلوں کوشروع کرانے کے لئے ڈپٹی کمشنرگاندربل کی سربراہی میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ملکی غیرملکی سیاحوں مقامی سیلانیوں سیاحتی شعبے سے وابستہ لوگوں کوبہترسہولیات فراہم کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پرتبادلہ خیال کیاجائیگا ۔سیاحوں کوگلمرگ تک پہنچانے او روہاں سے واپس سرینگر پہنچانے کی خاطر ٹنل کے ایک ٹیوپ کااستعمال کیاجائیگااوراس ضمن میںکمپنی کوتمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔رواںبرس کے دوران نئے سال کاجشن اور سرمائی کھیلوں میں شرکت کے لئے ملکی غیرملکی سیاحوں کھلاڑیوں نے پہلے ہی بکننگ کرلی ہے اور سونہ مرگ کے ہوٹلوں میںبھی اب بکنگ مکمل ہوچکی ہے ۔ڈپٹی کمشنرگاندربل کے مطابق سیاحوں کوہرطرح کی سہولیت بہم پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ادھر ٹور ازم محکمہ نے ا س بات کا انکشاف کیاکہ پہلگام میں رواں برس کے دس ماہ کے دوران پندرہ لاکھ پچاس ہزار چھ سو 75 سیاح واردہویئں جن میں 14سے پندرہ ہزار غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ملکی غیرملکی سیاحوں نے پہلگام کے مضافاتی علاقوں کوپرخوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان دور درازعلاقوں میں رہ کرسیروتفریح سے لطف اندوزہوناچاہتے ہیں اور مقامی گائڈوںکے مطابق بڑی تعداد میں ملکی غیرملکی سیاح مضافاتی صحت افزاء مقامات کواب ترجیح دے رہے ہیں جو اس بات کی عکاسی ہے کہ وادی کشمیر کے دور دراز علاقوں کے صحت افزاء مقامات خوبصورت ہونے کے علاوہ پرکشش ہے جو ہرایک انسان کواپنی طرف کھینچ رہے ہیں ۔