Images (2) 46

پچھلے 10 سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںملک نے تیزی سے ترقی کی / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

جموں وکشمیر متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں خاموش تبدیلی رونما ہو رہی ہے
عوام کی امنگوں کو پورا کرنے ،جامع اور تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے اقتصادی شعبوں کی تبدیلی کا آغاز کیا

سرینگر // جموں وکشمیر آج ایک متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں خاموش تبدیلی رونما ہو رہی ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہم نے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے جامع اور تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے اہم اقتصادی شعبوں کی تبدیلی کا آغاز کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ایس آر سی سی بزنس کانکلیو 2024 سے خطاب کیا اور اس موقع پر انہوں نے کامرس، مینجمنٹ اینڈ اکنامکس ایجوکیشن کالج کے ہونہار طلبا کے ساتھ بات چیت کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر آج ایک متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں خاموش تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر آج ایک متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں خاموش تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔اس سلسلے میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ایکس پر لکھا ’’ایس آر سی سی بزنس کانکلیو 2024 سے خطاب کیا اور کامرس، مینجمنٹ اینڈ اکنامکس ایجوکیشن کالج کے ہونہار طلبا کے ساتھ بات چیت کی‘‘۔انہوں نے لکھا ’’ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر کی مشترکہ کامیابیوں اور یونین ٹریٹری کے مستقبل کے ویژن کو شیئر کیا‘‘۔منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر آج ایک متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں خاموش تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا’’ہم نے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے لئے جامع اور تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اہم اقتصادی شعبوں کی تبدیلی کا آغاز کیا ہے‘‘۔لیفٹنٹ گورنر نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ بہترین طرز عمل اپنائیں اور فنی تعلیم میں نئے معیارات قائم کریں۔آج، مستقبل کی پیشنگوئی کرنا مشکل ہے. ایک طرف ہمیں دنیا کے کچھ علاقوں میں جغرافیائی سیاسی تنازعات کا سامنا ہے تو دوسری طرف ٹیکنالوجی کی ترقی اپنے عروج کو پہنچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ میں پر امید ہوں کہ ہندوستان اگلے بڑے انقلاب کی قیادت کرے گا،۔ہمیں اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہئے اور ایک مستقبل کا روڈ میپ تیار کرنا چاہئے جو متنوع شعبوں میں اصلاحات کی قیادت کرے گا اور ہندوستان کو ایک علمی معیشت کے طور پر قائم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی پرانی شان کو دوبارہ حاصل کرنا ہمارا اولین مقصد ہونا چاہئے۔انہوں نے صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری مداخلت کرنے پر بھی زور دیا۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے پر ہماری توجہ 2047تک وکست بھارت کے ویژن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر میں تعلیم کے شعبے میں ہونے والی تبدیلی کو بھی شیئر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں