Download (5) 58

پچھلے چار برسوں سے جموںو کشمیرمیں زمینی سطح پربدلاؤ آیا ہے

پچھلے چار برسوں سے جموںو کشمیرمیں زمینی سطح پربدلاؤ آیا ہے
32ہزار نوکریاں فراہم کی تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کاآغاز ہوچکاہے ارون کمار مہتا

سرینگر// پچھلے چار برسوں سے جموںو کشمیرمیں زمینی سطح پر بدلاؤ آ نے کاعندیہ دیتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہاکہ شفافیت قائم کرنے میں کو ئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجارہاہے ملک دشمن بدعنوانیوں اور کام چور ملازموں کے خلاف عمل میں لائی گئی کارروائیاں قانون کے عین مطابق ہے اور مستقبل میں اس طرح کے اقدامات اتھانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔ جموں چڑیاگھر کادورہ کرنے کے بعد انٹرویو کے دوران جموں وکشمیرکے چیف سیکریٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا نے کہا پچھلے چار برسوں سے جموںو کشمیرمیں زمینی سطح پربدلاؤ نہیں آیاہے تویہ ٓانکھیں بند کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاموجودہ انتظامیہ نے ہرشعبے کی طرف اپنی توجہ مبزول کی ہے عام شہریوں کوراحت پہنچانے کاتعلق ہو سرکار مسلسل کوشش کررہی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ2019سے پہلے اگرتعمیراتی کاموں کاجائزہ لیاجائے تو اس میںزمین وآسمان کافرق ہے آج بھی منصوبوں کوہاتھ میں لینے کاجائزہ لیاجائے اورماضی میں جوسرگرمیاں ہوئی ان کے بارے میں جانکاری حاصل کرکے فرق خود سامنے آئے گی۔ انہوںنے کہاسرکاری اداروں میںآن لائن طریقہ کار اختیار کرنے سے شفافیت قائم ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج جموں وکشمیرکوملک کی تمام ریاستوں میں ایک منفرد مقام حاصل ہوا ہے ۔انہوں نے کہاملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کو آرٹیکل311کے تحت نوکریوںسے فارغ کردیاگیااور ڈیڈوڈ ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی اس پرکسی کواعتراض نہیں ہونی چاہئے اورمستقبل میں ا سطرح کی کارروائی سے گریز نہیں کیاجانا چاہئے ۔32 ہزار لوگوں کوسرکاری نوکریاں فراہم کی گئی او راداروں میں خالی پڑی اسامیوں کو پرُکرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس کی عظمت رفہ شان وشوکت دورجدیدیت لانے میں سرگرمی کے سات اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں