Police Attaches Property Of Notorious Drug Peddler In Handwara 750x430

پولیس نے ہندواڑہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط کر لی

سرینگر //منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے، ہندواڑہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985کی دفعہ 68-F کے تحت ایک بدنام زمانہ منشیات فروش فاروق احمد ڈار ولد محمد سلطان ڈار ساکنہ لچی پورہ ہندواڑہ کی جائیداد (منی شاپنگ کمپلیکس جو 04 دکانوں پر مشتمل ہے) کو ضبط کر لیا۔

مذکورہ بدنام زمانہ منشیات فروش کئی این ڈی پی ایس کیسوں میں ملوث ہے جس میں تھانہ ہندواڑہ کا کیس ایف آئی آر نمبر 316/2017 دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ، ایف ائی آر نمبر 86/2020 دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ ایکٹ تھا نہ ہندواڑہ، کیس ایف آئی آر نمبر 242/2021 دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ تھا نہ ہندواڑہ اور ایف ائی آرنمبر.36/23 دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ تھا نہ ہندواڑہ میں ہے۔

پولیس کی طرف سے کی گئی تفتیش کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر ہوئی۔ یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کے ذریعہ منشیات اور نفسیاتی مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔ بدنام زمانہ منشیات فروش اس وقت کوٹ بھلوال جموں میں پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر حراست ہے۔

یہ آپریشن منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ علاقہ کے مقامی لوگوں نے غیر منقولہ املاک کو ضبط کرنے کے سلسلے میں پولیس کے اس اقدام کو سراہا جو کہ پولیس ڈسٹرکٹ ہندواڑہ میں منشیات فروشوں کے ذریعہ منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے استعمال کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں