WhatsApp Image 2023-01-18 at 7.04.39 PM

پلوامہ کا نیا جنرل بس اسٹینڈ بنیادی سہولیات سے محروم

پلوامہ کا نیا جنرل بس اسٹینڈ بنیادی سہولیات سے محروم

ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ سواریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا

پلوامہ / مشتاق پلوامہ سٹی رپورٹر / جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ٹریفک کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے کئی سال قبل انتظامیہ نے ایک نیا جنرل بس اسٹینڈ بنایا تھا جہاں سے ہر علاقے اور ہر اضلاع کے لئے ٹرانسپورٹ دستیاب رکھا گیا تاکہ قصبہ پلوامہ میں ٹریفک جام میں کمی ہو لیکن کئی سال گزر نے کے بعد بھی اس نئے جنرل بس سٹینڈ میں کسی طرح کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ جبکہ حالیہ برفباری کی وجہ سے گاڑی مالکان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،بس اسٹینڈ سے برف اٹھائے جانے کیلئے کوئی انتظام نہیں ہیں اور بس اسٹینڈ میں نا ہی تارکول لگایا گیا۔ اس ضمن میں کچھ گاڑی مالکان نےکہا کہ اس بس اسٹینڈ میں ڈرائیور اور سواریوں کے لیے بیٹھنے کا کوئی انتظام نہیں ہے جب کہ اس بس اسٹینڈ کو بناتے جب کہا گیا تھا کہ ڈرائیوروں اور مسافروں کیلئے ہر سہولت میسر کی جائے گی۔ ڈرائیوروں نے کہا کہ برف ہٹانے کے لیے ہم نے محمکہ بلدیات سے بھی اپیل کی تھی لیکن انہوں نے کوئی اقدام نہیں کیے مزید بتایا کہ اس بس اسٹینڈ میں پینے کا صاف پانی بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ مسافروں اور ڈرائیوروں کا بیٹھنے کا انتظام کیا جائے ساتھ ہی پینے کا صاف پانی اور بس سٹینڈ میں تارکول جلدی بچھایا جائے تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں