پلوامہ میں نقلی پستول دکھاکر لوگوںکو لوٹنے والا گرفتار

پولیس نے ملزم کے خلاف کاررائی کرتے ہوئے تفتیش شروع کی

سرینگر//پلوامہ میں نقلی پستول دکھا کر لوگوں کو لوٹنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے جبکہ پولیس نے لوگوں سے کہاہے کہ اس طرح کے عناصر کے خلاف پولیس کو فوری طور پر مطلع کریں تاکہ لوگوں میں خوف و دہشت پھیلانے والوں کے خلاف موثر کارروائی کی جاسکے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پلوامہ میں ایک شخص کے خلاف مبینہ طور دھمکیاں دے کر عوام سے پیسے بٹورنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔’’آج پولس سٹیشن راجپورہ کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ پولیس سٹیشن کے دائرہ اختیار میں کچھ لوگ مجرمانہ دھمکیوں کے ذریعے دھوکہ دہی کے ذریعے عام لوگوں سے پیسے بٹور رہے ہیں۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 22/2024 زیر دفعہ 384، 506، 420 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوران تفتیش ایک شخص عندلیب احمد میر ولد اب رشید میر ساکن راج پورہ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔اس کے قبضے سے جرم کے لیے استعمال ہونے والا کھلونا پستول برآمد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ “عام عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے شرپسند عناصر جو بھتہ خوری کرنے اور خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کے لیے بلاجواز دہشت گردی کا استعمال کر رہے ہیں، ان کی فوری نشاندہی کی جائے اور پولیس کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں