عالمی یونانی میڈیسن ڈے
پلوامہ میں محکمہ آیوش کی جانب سے تقریب کا انعقاد
سٹی رپورٹرپلوامہ/ تنہا ایاز/ عالمی یونانی میڈیسن ڈے کی مناسبت سے محکمہ آیوش پلوامہ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسڑکٹ نوڈل افسر آیوش پلوامہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آیوش پلوامہ کے زیر اہتمام عالمی یونانی میڈیسن ڈے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت ڈسڑکٹ نوڈل افسر آیوش ڈاکٹر مشتاق احمد پرے نے کی۔ تقریب کے دوران مقررین نے یونانی ادویات کی اہمیت اور افادیت پر کھل کر روشنی ڈالی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسڑکٹ نوڈل افسر آیوش ڈاکٹر مشتاق احمد نے پچھلے سال کی کارکردگی کی جانکاری
دی .انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں 20 آیوش سنٹر چل رہے ہیں اور لوگوں کا رجحان پھر سے یونانی طرز علاج کی طرف بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی نئے آیوش سنٹروں کا کام ہاتھ میں لیا گیا جس میں سے کئی سنٹروں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے اور کچھ پر کام جاری ہے۔ ڈسڑکٹ نوڈل افسر ڈاکٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ محکمہ آیوش پلوامہ لوگوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر طرح کی کوشش کر رہا ہے۔ تقریب سے ڈاکٹر الطاف شاہ اور ڈاکٹر شیخ ظہور نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر محکمہ آیوش کے شاہد نزیر اور فاروق احد کے علاوہ محکمہ کے دیگر ملازمین موجود تھے .تقریب پر میڈیا سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ کئی این جی اووز اور سوشل ورکروں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی واضع رہے کہ یونانی ڈے ہر سال 11 فروری کو حکیم اجمل خان کی یاد میں انکی یوم پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے وادی کشمیر میں 11 فروری کو عالمی یونانی میڈیسن ڈے کے حوالے سے بڑی تقریب دائریکٹورٹ آف آیوش کی جانب ایس کے ائی سی سی سرینگر منعقد ہورہی ہے