Images (3) 37

پاکستان نے ملی ٹنٹوں کی مدد کیلئے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں موبائیل ٹاوروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا

سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں انکشاف
معاملے کو متعلقہ بین الاقوامی فورم پر اٹھانے کیلئے وزارتی سطح پر بات چیت کی جا رہی ہے / حکام

سرینگر// سیکورٹی ایجنسیوں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے ملی ٹنٹوں کی مدد کیلئے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں موبائیل ٹاوروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستانی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ٹیلی کام ٹاوروں کی تعداد میں حالیہ دنوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا مقصد دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کو دراندازی کی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملی ٹنٹ انتہائی خفیہ کردہ وائی ایس ایم ایس خدمات کا استعمال کر رہے ہیں، یہ ٹیکنالوجی جو سمارٹ فونوں اور ریڈیو سیٹوں کو خفیہ مواصلاتی مقاصد کیلئے ضم کرتی ہے،۔ حکام نے دراندازی کی کوششوں اور حالیہ حملوں کے انداز کے مطالعہ کے بعد کہا ان ٹاوروں میں اضافہ جموں کے پیر پنچال رینج کے جنوب میں دیکھا گیا ہے ۔ رپورٹ میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ساتھ، پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں دہشت گرد تنظیم کا ایک ہینڈلر ایل او سی کے پار استعمال ہونے والے ٹیلی کام نیٹ ورک پر جموں خطے میں دراندازی کرنے والے گروپ اور اس کی استقبالیہ پارٹی سے جڑا ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد کے قریب ٹیلی کام ٹاوروں کی اسٹریٹجک جگہ کا تعین، عام طور پر دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کو دراندازی کی سرگرمیوں میں مدد کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو اقوام متحدہ کے تحت ایک ادارہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے آئین کے آرٹیکل 45 کی خلاف ورزی ہے۔ حکام نے کہا کہ آئی ٹی یو کے تحت ریڈیو کمیونیکیشن بیورو (بی آر) نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تمام اسٹیشنوں کو ’’غیر ضروری ٹرانسمیشنز، یا ضرورت سے زیادہ سگنلز کی ترسیل، یا جھوٹے یا گمراہ کن سگنلز کی ترسیل، یا بغیر شناخت کے سگنلز کی ترسیل پر پابندی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو متعلقہ بین الاقوامی فورم پر اٹھانے کیلئے وزارتی سطح پر بات چیت کی جا رہی ہے۔حکام نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کا ملک بھر میں تجربہ کرنے کا امکان ہے، خاص طور پر جیلوں میں، سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سیکیورٹی خطرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کیلئے اس کا استعمال ہوگا ۔ حکام نے کہا کہ جیلوں میں موبائیل فونوں کی اسمگلنگ عوامی تحفظ کیلئے ایک اہم خطرہ ہے، جو مجرموں کو جیل کی حدود سے دہشت گردی کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں