Download (4) 44

پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن ختم ہونے کے بعد وزیراعظم وارد جموں کشمیر ہونگے ۔

پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن ختم ہونے کے بعد وزیراعظم وارد جموں کشمیر ہونگے
ریل پروجیکٹ کاافتتاح کرنے کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کے پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد اور ابتدائی رسم انجام دینگے

سرینگر/ / پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کے بعد وزیراعظم جموں وکشمیر کے دورے پرآرہے ہیں اور اس سلسلے میں پروگراموں کوآخری شکل دی جارہی ہے۔ جموںو کشمیر

ے ایل کی جوان دنوں جموں وکشمیرمیں موجود ہے مختلف وزارت کے افسران سے ملاقی ہورہے ہیں تاکہ وزیراعظم کے دور ے کے سلسلے میں ہرطرح کے اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعظم کے علاوہ ،وزیرداخلہ وزیردفاع سڑک و ٹرانسپورٹ کے وزیراور خزانہ کی مرکزی وزیر بھی جموںو کشمیرکے دورے پرآرہے ہیں اور بی جے پی کے قومی صدر بھی ان دوروں کے بعد جموںو کشمیر وارد ہونگے ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق پانچ ریاستوں کی میزورم، چھتس گڑھ، راجھستان ،مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں اسمبلی الیکشن کی مہم عروج پر25دسمبر تک تمام ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کرائے جائے گے۔ تین دسمبر کو اسمبلی الیکشنوں کے نتائج منظرعام پرآئے گے کس کی ہوگی جیت او رکس کی ہوگی ہار یہ تو تین دسمبر کوہی پتہ چلے گاتاہم پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن مکمل ہونے سیاحت کے بعد وزیراعظم جموںو کشمیرکے دورے پرآ رہے ہیں اور اس سلسلے میں پروگراموں کوآخری شکل دی جارہی ہے۔ وزیراعظم وادی کشمیرکا ملک کی مختلف ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کے ساتھ ریل رابطے کے ساتھ جوڑدینگے اور اپنے دورے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے پرجیکٹوں کاافتتاح او رسنگ بنیا درکھے گے۔ وزیر اعظم کے دورہ کوانتہائی اہمیت کا حامل سمجھاجارہاہے اورنئی دہلی سے باخبرزررائع نے جوتفصیلا ت فراہم کی ہے ان کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران لوگوں کو سوگات بھی دینگے اور ڈیلی ویجروں کنٹریکچول بنیادوں پرکام کرنے والے ملازمین کے مستقل نوکری کے لئے ایک روڈمیپ کابھی اعلان کر نے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں ۔وزیراعظم جموں اورکشمیرمیں دو بڑی ریلیوں سے خطاب بھی کرینگے ۔جموںو کشمیرکے ایل جی جو فی الوقت نجی دہلی میں موجود ہے مختلف وزارتوں کے افسران سے ملاقی ہورہے ہے تاکہ وزیراعظم کے دورہ کوپائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے وہ تمام اقدامات اٹھائے جائیں جن کی ضرور ت ہے ۔وزیرعظم کے دورہ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ بھی جموںو کشمیرکادورہ کررہے ہیں جہاںوہ مختلف عوامی وفود سے ملاقی ہونگے وہی سرحدی علاقوں کادورہ کرکے فوجی جوانوں سے بھی ملاقی ہونگے ۔وزیرداخلہ امیت شاہ وزیردفاع کے بعد وارد کشمیرہونگے اور جنوبی کشمیرکے اننت ناگ اور پونچھ میں جوعوامی ریلیوںسے خطاب کرینگے ۔وزیردفاع اپنے دورہ کے دوران پہاڑیوں اور گوجرطبقہ سے وابستہ لوگوں کوریزرویشن فراہم کرنے کے بارے میں مرکزی سرکار کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کرینگے او راُمیدلگائی جارہی ہے کہ چار دسمبر سے 22دسمبر تک پالیمنٹ کاجوسرمائی اجلاس شروع ہونے جارہاہے ان میں ریزرویشن بل پیش کرکے ا سے قانونی شکل دینے کے لیئے اقداما ت اٹھائے جائینگے ۔وزیرداخلہ جموں وکشمیر پولیس نیم فوجی دستوں اور خفیہ اداروں کے اعلٰی حکام کے ساتھ میٹٹنگ منعقد کرینگے اور جموںو کشمیرکی حفاظتی صورتحا ل دراندازی کوروکنے امن امان کوقائم رکھنے کے سلسلے میںاٹھائے گئے اقدامات پرتبادلہ خیال کرینگے ۔ٹرانسپورٹ سڑک کے وزیر نتن کٹگرنے بھی جموں وکشمیرکا دورہ نومبر کے آخر اوردسمبر کے افتتاح میں کرینگے وہ زوجیلاٹنل کے علاوہ دوسری کئی شاہراہوں کی تعمیراو رنئی سڑکوں کی تعمیر کے سلسلے میں مرکزی سرکار کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کرینگے ۔مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن بھی جموںو کشمیرکادورہ کررہی ہے اوران کے دورہ کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔ جموںو کشمیرکے لئے 2024-25مالی بجٹ کے خدوخال ان کے د ورہ کے دوران زیربحث لائی جائینگے اور جموںو کشمیرکودر کار رقومات کے معاملے کوزیربحث لایاجائیگا ۔وزیر اعظم او رمرکزی وزراء کے دوروں کے بعدبھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا بھی واردکشمیرہونگے۔ 2024کے پارلیمنٹ الیکشن میں امیدواروںکونامزد کئے جانے والی دواروں کوکامیابی کاجائزہ لینے کے لئے بی جے پی کے سٹیٹ لیڈروں کار کنوں کے ساتھ میٹنگ منعقدکرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں