Images (1) 48

پانچ اگست 2019کے بعد جموں وکشمیر کو بھار ت کے ساتھ پوری طرح مدغم کیاگیا

وزیراعظم کی کوششوں کاوشوں کے بدولت جموںو کشمیر ترقی کی راہوں پرگامزن /منوج سنہا

سرینگر // دکست سنکلپ بھارت یاترا کو ملک بھر میں تعمیرو ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیرکے ایل جی نے کہاکہ پچھلے چار برسوں کے دوران جموں و کشمیرمیں تعمیرو ترقی کے نئے دور کاآغاز ہوا ہے بچھڑے ہوئے طبقوں کووزیر اعظم نے ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے اقدامات اٹھاتے ہوئے جموں وکشمیر میں عوام کو سرکار کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں شراکت دار ی حیثیت سے شامل کیا۔دنیاکی نظریں جموں و کشمیرپر ٹکی ہوئی ہے ملکی غیرملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد وارد کشمیرہوئی دور دراز علاقوں میںپہلی با ربجلی سڑک سہولیات پہنچائی گئی اور پچھلے تین برسوں کے دوران ہرگھر میں یوم جمہوریہ اور آزادی کی سال گرہ پر ترنگا لہرایاجاتاہے۔ لوگوں میں اعتماد کی فضاء بحال ہوئی ہے بے زمین کنبوں کواپنا آشیانہ تعمیرکرنے کے لئے پانچ مرلہ اراضی فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے اور سرمایہ کاری کوایک نئی جہت دے دی گئی جسکے اب مثبت نتا ئج سامنے آنے لگے ہے ۔ بھارت سنکلپ مہم میںشرکت کے دوران جموں وکشمیرکے ایل جی منوج سنہا نے وسطی ضلع بڈگام میں منعقدکی گئی ایک تقریب پر تقریر کرتے ہوئے بھارت سنکلپ یاترا کوتعمیروترقی کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہاکہ 2014سے اب تک ملک میں لوگوں کا ان کاحق دلانے کے لیے اقداما ت اٹھائے گئے ۔ایل جی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب جموں و کشمیر کو پانچ اگست 2019کے بعد پوری طرح سے بھار ت میں مدغم کیاگیااو ر1953میں شاماپرساد مکھر جی نے ایک پردھان ایک ودھان ایک نشان کے لئے اپنی جان کی قربانی دی اور سات دہائیوں کے بعد ان کایہ خواب پورا ہوا اور جموں و کشمیر بھارت کے ساتھ پوری طرح مدغم ہوگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پچھلے سات دہائیوں سے جموں و کشمیرمیں کئی طبقوں کو حاشئے پردھکیلا گیاتھاااور پچھلے چار برسوں سے ان طبقوں کووزیراعظم نریندر مودی نے ترقی کی منزلوں پرگامزن کرنے کے اقدامات اٹتھائیں ۔لیفٹننٹ گورنر نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ وکست سنکلپ مہم کے دوران جموں وکشمیر کے شہروں قصوں اور دیہی علاقوں میں ہوئی ترقی کی عکاسی ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پانچ اگست 2019کے بعد اگرسب سے بڑی حصولیابی ہے اور سال 2022میں ایک کروڑ 25لاکھ ملکی غیرملکی سیاح واردکشمیرہوئے او رسال2023میں دو کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ سیاح وارد کشمیر ہوئیں۔ نئے سیاحتی مقامات کو نقشے پرلایاگیا اور سب سے بڑی بات جموں کشمیرمیں امن قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے عسکریت اور علیحدگی پسندی کے روح جان کوختم کرنے کے سختی کے ساتھ اقدامات اٹھائے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہاکہ جموں وکشمیر پر دنیاکی نظریں ٹکی ہوئی ہے اور پچھلے کئی برسوں سے جوکام جموںو کشمیرمیں ہوا ہے اس کودیکھتے ہوئے ملک اور بیرون ممالک سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جموںو کشمیر وارد ہورہی ہے ۔انہوںنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج جب ملک میں اخبار شائع ہوتے تو ان کی سرخیاں ملک دشمنی علیحدگی پسندی کے بجائے تعمیروترقی کے حوالے سے شائع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا آج اخبار یہ لکھنے پرمجبور ہوجاتے ہے کہ تین دہائیوں کے بعد جموںوکشمیرمیں سینماہال کھولے گئے تعزیتی جلوس نکالاگیا26جنوری یوم جمہوریہ اور 15اگست کی سالگرہ رہر گھر میں ترنگا لہرایاجاتاہے اور پانچ اگست 2019کے بعد بجلی کی فراہمی کایقینی بنایاگیا اور پہلی بار بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے کرکٹ ٹور نامنٹ میں حصہ لے لیا۔جموں وکشمیرکو بالعموم او روادی کشمیرکو ریل رابطے کے زریعے ملک کی مختلف ریاستوں مرکزی زیرانتظام علاقوں کے ساتھ جوڑا جارہاہے ۔کرناہ گریز اور دوسرے علاقوں میں بجلی کابلب جل گیا۔انہوں نے سڑک رابطے کے ساتھ جوڑا گیاہرگھرتک جل پہنچانے کے اقدامات اٹھائے گئے بے زمین کنبوں کوپانچ مرلہ اراضی فراہم کرنے کے لئے اقداما ت اٹھائے گئے۔ منوج سنہا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی کوششوں او رکاوشوں کی بدولت جموںوکشمیر ایک نئے دور میںداخل ہوگئی ہے جہاں تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ عوام کوبہتر سے بہتر سہولیات فرہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں