Download (6) 58

پانچ اگست 2019کے بعد جموں وکشمیرکے عوام کوزنجیروں سے آزادی ملی /ترن چگ

پانچ اگست 2019کے بعد جموں وکشمیرکے عوام کوزنجیروں سے آزادی ملی /ترن چگ
وزیراعظم کاڈھنکا پورے ملک میں بج رہاہے پانچوں پارلیمنٹ کے حلقوں میںکامیابی ملے گی /روندررینا

سرینگر/ /منفی سیاست کرنے والوں کوعوام کی جانب سے جواب ملنے کاعندیہ دیتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سیکریٹری امورکشمیرکے انچارج نے کہاکہ 2019کے بعد جموںو کشمیرکے عوام کوزنجیروں سے آزادی ملی۔ 1928سے 2019تک جموں وکشمیر میں عوام کااستحصال کرنے کے لئے نیشنل کانفرنس پی ڈی پی کے وزراء اعلیٰ کوعوام سے معافی مانگنی چاہئے ۔ادھربی جے پی کے سٹیٹ پریزیڈنٹ نے 2024کے پارلیمنٹ الیکشن میںپانچوں پارلیمانی نشستوں پرجیت کایقین ظاہر کرتے ہوئے کہاوزیراعظم کاڈھنکا پورے ملک میں بج رہاہے او رعوام کارکردگی کی بنیاد پراپنے ووٹ کااستعمال کریگا ۔پی ڈی پی اور این سی کا صفایاہوگا دیگرسیاسی پارٹیوں کاکئی وجود ہی نہیں ہوگا۔گرمائی دارلخلافہ جموں میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی میٹنگ کے حاشئے پرزررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری امور کشمیرکے انچارج ترن چگ نے کہاکہ منفی سیاست کرنے والوں کے لئے اب جموںو کشمیرمیں کوئی جگہ نہیں ہے عوام انہیں برپورجواب دیگا اور ووٹ کی پرچی سے انہیں آٹے او رنمک کاباؤ بھی معلوم ہوگا ۔انہوںنے کہا پانچ اگست 2019کے بعد جموںو کشمیرکے عوام کو زنجیروں سے آزادی ملی ہے اور پچھلے چار برسوں سے خواتین کو خوا نحصاری کی راہ پرگامزن کرے۔ گجروں پہاڑیوں بچھڑی ہو ئی ذاتوں کوغربت جہالت سے باہرنکالنے اور ترقی کی منزلوں پرگامزن کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ۔انہوںنے کہاکہ پانچ ماہ کے بعدجب ملک میں پارلیمنٹ الیکشن ہونگے تو ان سیاسی پارٹیوں کو اس بات کی جانکاری ملے گی کہ وہ کتنے پانی میں ہیں۔ جموںو کشمیرکی ذکرکررہے ہیں۔ ترن چگ نے کہا کہ1947میں کیاہو ایہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ۔1990سے لیکر2019تک جموں وکشمیرمیں کیاہوا اس پرپردہ ڈالنے کی ضرورت نہیں ۔این سی اور پی ڈی پی کے وزراء اعلیٰ کوعوام سے معافی مانگنی چاہئے جو استحصال انہوںنے کہاکہ وہ لوگ بھولے نہیں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایساکوئی گھر نہیں جو متاثر نہیں ہوا ہے ۔ادھر بی جے پی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ روندر رینا نے زررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی الیکشن کے لئے تیار ہے جب بھی کمشن کی جانب سے الیکشن کااعلان کیاجائیگا ۔بی جے پی میدان میں آئے گی۔ انہوںنے کہا 2024 کے پانچ نشستوں پربھارتیہ جنتا پارٹی کوبھر پورکامیابی ملے گی ۔وزیراعظم نریندرمودی کاڈھنکا پورے ملک میں بج رہاہے او رپچھے دس برسوںکے دوران عوام کی بہتری کے لئے جوکام انہوںنے کہاہے وہ عیاں ہے کارکردگی کی بنیاد پرعوام اپنا ووٹ استعمال کریگا ۔انہوںنے کہاکہ جموں کشمیرمیں مرکزی سرکار نے عوام کو مصائب ومشکلات سے باہر نکالنے میں ہرممکن اقدامات اٹھائیں ۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی پہلی او راین سی کا2024کے الیکشن میںصفایاہورہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں