156

پاراچنارمیں علم دشمنوں کی جانب سےاساتذہ پرحملہ قابل مذمت

پاراچنارمیں علم دشمنوں کی جانب سےاساتذہ پرحملہ قابل مذمت

مرحومین کیلئے دعااساتذہ کا قتل قومی نقصان قرار۔۔آغا حسن

بڈگام// انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی تحصیل پارا چنار میں مختلف واقعات میں سرکاری اسکولوں کے 8 اساتذہ کے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں جمعہ خطبہ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئےآغا صاحب نےکہا یہ ایک ہی واقعہ نہیں بلکہ پارا چنار میں ایسے دلسوز واقعات رونما ہوتے رہتے ہے نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آغا صاحب نے ایسے دلدوز سانحہ کو اسلام دشمن جذبات و ذہنیت قرار دیتے ہوئے کہا امتحانی ڈیوٹی پر تعینات اساتذہ صاحبان پر سفاکانہ حملہ نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ دہشتگردی کو کسی مذہب،ذات کے ساتھ نہیں جوڑاجاسکتا ہے آغا صاحب نے حکومت سے اپیل کی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے لواحقین کے ساتھ اپنی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےمرحومین کے بلند درجات کیلئے دعا کی جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے تمام جمعہ مقامات پر خطیب حضراتوں نے اپنے خطبوں میں اس حملہ کو بدترین دہشتگردی قرار دیتے ہوئے ملوث افراد کو اسلام اور انسانیت دشمن قرار دے کر شدید مذمت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں