شدید برفباری کے دوران حاملہ خاتون کوآٹھ کلومیٹرکاندھوں پراٹھاکراسپتال پہنچادیا
سرینگر // ویلگام کپوارہ میں شدید برفباری کے دوران فوجی جوانوں نے درد زہ میں مبتلاخاتون کوکاندھوںپراٹھاکرپرائمری ہیلتھ سینٹرپہنچادیاجب کہ بلیسادوڈہ میں مریض کو لواحقین نے چارپای پربٹھاکر سڑک بند ہونے کے باعث اسپتال پہنچادیا۔اے پی آئی نیوز کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے ویلگام آرمی کیمپ کے جوانوں نے تین فروری رات 10:40پر اس وقت سفورا بیگم زوجہ مشتاق احمدگنائی نامی حاملہ خاتون کوزچگی کے سلسلے میں اسپتال پہنچایاجب شدیدبرف باری کی وجہ سے شاہراہ گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بندہوگئی تھی فوجی جوانوں کے انسان دوستی کاثبوت فراہم کرتے ہوئے مزکورہ خاتون کو کاندھوںپراٹھاکر سات سے آٹھ کلومیٹرپیدل چل کر اسپتال پہنچادیاجہاں ا سے زچگی کے سلسلے میں بھرتی کیاگیا ۔مقامی لوگوں نے آرمی کیمپ کے جوانوں کی اس کارروائی پرمسرت کااظہارکرتے ہوئے کہافوجی جوانوںنے بغیرمذہب و ملت رنگ ونسل اپنی خدمات انجام دے کر انسان اورانسانیت کاسر فخر سے اونچاکر دیااو اس کارروائی کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔ادھربلیسادوڈہ میں بھی برفباری کے باعث سڑک بند ہونے کے بعد لواحقین نے مریض کوچارکومیٹر چارپائی پربٹھاکراسپتال پہنچادیا مزکورہ مریض کی حالت نازک ہوگئی تھی اور اس سے اسپتال پہنچاناضروری بن گیاتھا۔