وہ دن دور نہیں جب کسان کا بیٹا کسان بننے پر فخر کرے گا اور سرکار افسر بننے کو ترجیح نہیں دے گا ۔ ایل جی منوج سنہا
ہم ہر شخص کی بات سنیں گے اور ہر علاقہ کی ترقی کیلئے کام کریں گے
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو جموں کشمیر کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے اسلئے وہ حالات کو ہائی جیک کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم جموں کشمیر کے ہر شہری کی بات سنیں گے اور ہر علاقہ کو ترقیافتہ علاقہ بنائیں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ قریب ایک ہزار ولوگوں کو سابقہ ریاست کو برباد کرنے کا ٹھیکہ ملا تھا لیکن ان کا دور اب ختم ہوچکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جموںکشمیر کے ہر ضلع کو سمارٹ سٹی کے طور پر ترقی دی جائے گی جیسے کہ گزشتہ دنوں پولو ویو علاقہ کا مشاہدہ کیا گیا اسی طرح ہر جگہ رونق لوٹ آئے گی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ تقریباً 1000 لوگوں کو حکومت کا ٹھیکہ صرف سابقہ ریاست کو برباد کرنے کے لیے ملا تھا لیکن ان کا وقت ختم ہو چکا ہے کیونکہ موجودہ انتظامیہ ہر ایک شہری کی خدمت اور سننے کے لیے پرعزم ہے۔ اننت ناگ کے ڈورو میں کسان سمپرک ابھیان سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر حکمرانی اور بربادی کے لیے تقریباً 500 یا 1000 لوگوں کو ٹھیکے ملے تھے۔اب ان کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ موجودہ انتظامیہ یوٹی کے ہر ایک شہری کی بات سننے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم یہاں بغیر کسی امتیاز کے جموں و کشمیر کے 1.30 کروڑ لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کو ہضم نہیں کر سکتے۔کشمیر میں امن اور ترقی دیکھ کر کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔ میں ان کی مدد نہیں کر سکتا،‘‘ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہاکہ اس لئے وہ حالات کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب ہم کہیں گے کہ وہ زمانہ گیا جب کشمیر میں ہڑتال، توڑ پھوڑ ماردھاڑ اور بندشیں ہوا کرتی تھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر کے ہر ضلعے کو سمارٹ سٹی کے طرز پر ترقی دی جائے گی ۔ یل جی نے کہا کہ کشمیری مصنوعات جلد ہی قومی اور بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچ جائیں گی۔وہ وقت دور نہیں جب کسان کا بیٹا بھی کسان بننا چاہے گا جس طرح سرکاری افسر کا بیٹا افسر بننے کا خواب دیکھتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو جدید راستے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ بھی بڑے خواب دیکھ سکیں۔