143

وٹیکن کے ایک وفد کی آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے ملاقات

وٹیکن کے ایک وفد کی آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے ملاقات

ایران// وٹیکن سے آئے ہوئے ایک وفد نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے ملاقات کی ہے۔

وٹیکن سے آئے ہوئے ایک وفد نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے ملاقات کی ہے۔ اس وفد کی سربراہی ادیان کے درمیان گفتگو کے لئے کونسل کے سربراہ “کارڈینل میگوئل اینجلو ایوزو گیجو” کر رہے تھے۔

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے دفتر سے جاری شدہ بیانیہ میں آیا ہے کہ آیت اللہ سیستانی نے کارڈینل میگوئل اینجلو ایوزو گیجو کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کی ہے۔

اس بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ وفد کے سربراہ نے گذشتہ سال شاندار پزیرائی پر پاپ فرانسس کی جانب سے آیت اللہ سیستانی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس وفد میں کارڈینل میگوئل اینجلو ایوزو گیجو کے علاوہ وٹیکن سے متعلق نامور شخصیات بھی شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں