Wiladat Hazrat Imam Hussain A S By Syedaliraza D7kmx5k 414w 2x

ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ وانگام دیوسر میں محفل کا انعقاد

علماء کرام نے فضائل سید شہداحسین ابن علیؑ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

کولگام //ولادت باسعادت حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کےوانگام دیوسر علاقے میں ایک بابرکت محفل کا انعقاد ہوا ۔جسمیں مقامی مکتب سے وابستہ بچوں اور بچیوں نے امام حسین علیہ السلام تئیں عقیدت کا اظہار کرتےہوئے سلام اور منقبت خوانی پیش کی۔جبکہ تقریب سے وادی کشمیر کے مایہ ناز اور عالمی شہرت یافتہ عالم دین حجتہ الاسلام مولانا شیخ غلام رسول نوری کے علاوہ حجتہ الاسلام مولانا الطاف حسین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مولانا الطاف حسین نے فضائل سید شہداحسین ابن علی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی فضیلت کو بیان کرنے کےلئے صدیاں درکار ہے تب بھی امام کے فضائل کو پورا بیان نہیں کیا جاسکتا کیونکہ خاندان امامت میں تولد ہوئے اس عظیم شخصیت کا ایک ایک پل پوری دنیا اور انسانیت کےلئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے تربت قبر مبارک سید شہداحسین ابن علی ؑکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس تربت کو آج بھی نوزائید بچوں کوکھلاکر یقین رکھتے ہیں کہ وہ اس تربت سے دنیاوی وہم و امراض سے صاف و پاک رہے۔اور یہ تربت ہماری زندگی سے وابستہ ہوکر ہمیں امام حسین علیہ السلام کی طرف مائل کرتی ہے۔کیونکہ نماز میں بھی ہماری نظریں اسی تربت (سجدہ گاہ)پرٹکی رہتی ہے اور وقت مرگ بھی یہ تربت ہمارے کفن کے ساتھ رکھی جاتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجتہ الاسلام مولانا شیخ غلام رسول نوری نے دور حاضر میں حسینیت کے پرچار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امام حسین علیہ السلام کی شخصیت اور عظمت کو نہ صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں تک پہنچانا چاہے کیونکہ امام حسین علیہ السلام کی زندگی ہر انسان کےلئے نمونہ عمل ہے۔انہوں نےکہا کہ یہ حسینیت ہی ہے جسنے حقیقی اسلام کو آجتک زندہ رکھا ہے ۔انہوں نے حسینیت کے تئیں ہر فرد کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آج اس مشن کو زخ پہنچانے کےلئے کئی نام نہاد عناصر میدان میں اترے ہیں جن سے ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر عادل حسین صوفی نے منقبت امام حسین علیہ السلام سے شرکاء کے دل محظوظ کئے۔ادھر پلوامہ ضلع کے گانگو پلوامہ کے امام بارگاہ ڈانگرپورہ میں بھی ولادت باسعادت حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے ایک پروقار محفل کا انعقاد ہوا۔جسمیں حجتہ الاسلام مولانا شوکت حسین نے فضائل امام حسین ؑپر روشنی ڈالی۔جبکہ مکتب امامیہ سے وابستہ طلبہ و طالبات نے موضوعی تقاریر اورمنقبتیں پیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں