بھارت کثرت میں وحدت والاملک طلبہ وطالبات کواس کااحساس ہوگا
سرینگر // بھارت کو کثرت میں وحدت والاملک قرار دیتے ہوئے صدر ہند نے کہاکہ جموں و کشمیرکی ترقی تعلیم کو فروغ دینے لوگوں کو دور جدید کی سہولیات فراہم کرنے میں مرکزی سرکار کوئی بھی دقیقہ فرگزاشت نہیں کرتی ہے طلبہ وطالبات کوچاہئے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ملک میں ہوئی ترقی خوشحالی کے بارے میں بھی تحقیق کرے اور جموں و کشمیرکو اونچائیوں پرلے جانے کے لئے اپنا رول اداکرے ۔ وطن کوجانوں پروگرام کے تحت ملک کی تاریخی جگہوں کودیکھنے کے لئے جانے والے طلبہ وطالبات نے نئی دہلی میںراشٹرپتی بھون میںصدرہنددرپتی مرمو کے ساتھ ملاقات کی ۔اس موقعے پر طلبہ وطالبات نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وطن کوجانوں کے ا س پروگرام کے بدولت انہیںراشٹر پٹی بھون دیکھنے او رصرہندسے ملاقات اورکچھ سننے کاموقع ملااور اس وقت کووہ کبھی بھی نہیں بھول پائے گے ۔صدرہند نے سیر پرآ ئے طلبہ وطالبات کے ساتھ ملاقات کے دوران کہاکہ بھارت مختلف مزاہب زبانوں کاملک ہے اور اس ملک میں لوگ مختلف اقسام کے لباس زیب زیب تن کرتے ہوئے اور بھارت کثرت میںوحدت والاملک ہے۔ انہوںنے طلبہ سے کہاکہ انہیں سفرکے دوران اس بات کااحساس ہوگا کہ بھارت ایک نیرالہ پرُامن ملک ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی توجہ کامرکز بھی ہے ۔صدر ہند نے طلبہ وطالبات سے ملاقات کے دوران کہاکہ وہ واپس جموںو کشمیر پہنچ کر ملک کے بارے میں اپنے خیالات کاکھل کراظہار کرے کہ انہوںنے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران کیاپایا کس طرح ملک نے پچھلے چھ دہائیوں سے ترقی کی منزلوں کوچھوا ہے اور مستقبل میں بھارت کہاہو گا ۔صدر ہند نے طلبہ سے بات چیت کے دوران ان سے دریافت کیاانہیں جموںو کشمیرمیں تعلیم کے حوالے سے کیاکیا سہولیتیں فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے طلبہ پرزور دیاکہ وہ نئی تعلیمی پالسی اختیار کرے نئی منزلوں کی طرف گامزن ہوجائے ۔انہوںنے کہاکہ مرکزی سرکار جموںو کشمیرکی ترقی خوشحالی اور بحالیہ امن کیلئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کررہی ہے اورپچھلے کئی برسوں سے جموںو کشمیرکے لوگوں کو دور جدیدکی تمام سہولیتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ رروز گار کے وسائل بھی دستیاب کئے جارہے ہیں ۔صدرہند نے جموںو کشمیر میں امن اور ترقی کی خواہش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ انہیں اُمیدہے کہ طلبہ جموںو کشمیرکو اونچائیوں تک لے جانے میں کوئی بھی کسرباقی نہیں چھوڑ دینگے ۔