ایمز کے علاوہ تعمیراتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور عوامی ریلی سے بھی خطاب کرینگے
سرینگر / / وزیر اعظم تین مارچ کو جموں وکشمیرکے دورہ پروارد ہونگے جموں میں عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے علاوہ ایمز کاافتتاح اور ریل سروس کو ہری جھنڈی دکھانے کے امکانات ظاہرکئے جارہے ہے، جبکہ وزیراعظم کے فوراً بعدوزیرداخلہ جموںو کشمیرکے دورہ پرواردہونگے اور اپنے قیام کے دوران جموں اننت ناگ شمالی کشمیرمیںتین عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے علاوہ انتظامیہ کے ساتھ تعمیروترقی حفاظتی صورتحال امن قانون کی صورتحال کے معاملات پر تبادلہ خیال کرینگے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جموں و کشمیرکے بارے میں تمام قیاس آررائیاں ختم بھارتیہ جنتا پارٹی کے زررائع نے اس بات کی تصدیق کی وزیراعظم تین مارچ کو جموںو کشمیرکے دورہ پرواردہونگے جموں میں ایمز کاافتتاح کرنے کے علاوہ کئی تعمیراتی پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد بھی وزیراعظم کی جانب سے رکھی جائے گی اور یہ بھی بتایاجارہاہے کہ ناردھارن ریلوے نے سمری ،سنگلان ، رامبن، بانہال ریلوے ٹریک پردوبارہ ازمائش کی او رٹرائل کااہتمام بھی کیا۔ناردھارن ریلوے کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے وزیراعظم کے دورہ کے دوران وادی کشمیرکو ملک کی مختلف ریاستوں سے جوڑنے کے لئے ریل سروس کوبھی ہری جھنڈی وزیراعظم دکھائے اور اس سلسلے میں تمام تیاریوں کوآخری شکل دی جارہی ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور امور کشمیر کے انچارج ترن چگ نے اس بات کی تصدیق کی کہ امکان ہے کہ وزیراعظم تین مارچ کو جموں و کشمیرکودورہ کرینگے تعمیراتی پرجیکٹوں کی سنگ بنیاد اور افتتاح کرنے کے علاوہ مولانا آزاد اسٹیڈئم جموں میں ایک تاریخیٰ ریلی سے خطاب کرینگے ۔امورکشمیرکے انچارج نے کہاوزیراعظم کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ جموں و کشمیرکے دورہ پرآئے گے اپنے قیام کے دوران وہ جموں اننت ناگ سرینگر اور شمالی کشمیر میں عوامی ریلیوں سے خطاب کرینگے ۔وزیرداخلہ اپنے دورہ کے دوران پہاڑی طبقہ کے لوگوں کو ریزرویشن دینے کابھی اعلان کرینگے اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے موجوہ اجلا س کے دوران بل بھی لائی جارہی ہے ۔وزیرداخلہ اپنے قیام کے دوران نصف درجن عوامی وفود سے ملاقی ہونگے فوج نیم فوجی دستوں سکوٹی ایجنسیوں جموں وکشمیر پولیس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ امن قانون کی صورتحال کوبھرقرار رکھنے حفاظتی اقدامات کویقینی بنانے کے بارے میں جانکاری حاصل کریگے اور سیول انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے دوران جموںو کشمیرکی تعمیروترقی کے بارے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پرتبادلہ خیال کرینگے ۔جنرل سیکریٹری نے کہاکہ وزیرداخلہ کے علاوہ وزیردفاع راجناتھ سنگھ وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن سڑک وٹرانسپورٹ کے وزیر نیتن کٹگرے جموں و کشمیرکودورہ کرینگے اور عوام سے ملاقی ہونگے ۔