Download (1) 70

وزیر اعظم کے جرئت مندانہ اقدم اٹھانے سے عسکریت کے خاتمے کی بنیاد رکھی گئی

وزیر اعظم کے جرئت مندانہ اقدم اٹھانے سے عسکریت کے خاتمے کی بنیاد رکھی گئی

2024کے پارلیمنٹ الیکشن میں لوگ کارکردگی کوہی رائے دہندگام بنیا دبنادینگے /امیت شاہ

سرینگر// عسکریت اور اس کے اتحادی 17ہزار کروڑ کے غبن میں ملوث ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ سرجیکل ائرسٹرائیک کر کے وزیراعظم نے عسکریت کو جڑ سے اُکھاڑپھینک دینے کی بنیا درکھی 2024کے پارلیمنٹ الیکشن میں کارکردگی کی بنیا دپرلوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کوپھر سے اقتدار کی مسنند پرجلوئے افروز کرینگے ۔ہم کنبہ پروری کے خلاف ہیں اور جوڑ توڑ کی سیاست نہ کبھی اپنائی ہے اور نہ ایسے لوگوں کو اپنے ساتھ چلانے میں یقین رکھتے ہیں ۔ مظفر پور بہار میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا2014 سے ایک نئے بھارت کاقیام عمل میں لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس کے بعد ملک کے وقار میں مزیداضافہ ہواہے او ربھارت کو اب ایک طاقت ور ملک کی حیثیت سے دیکھاجارہاہے ۔عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انڈیااتحاد میں شامل پارٹیوں کوہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہم کنبہ پروری میں یقین نہیں رکھتے اور ایسے لوگوں کوبھارتیہ جنتا پارٹی میں ساتھ لانے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں جوجوڑتوڑ کی سیاست میں یقین رکھتے ہے۔ انہوںنے عوام سے سوالیہ انداز میں کہاکہ ٹوجی گوٹالے والوں کی حکومت چاہتے ہے یاملک کے عوام کوفائیو جی انٹرنیٹ فراہم کرنے کی حکومت 2014کے پارلیمنٹ الیکشن میں کامیاب بناکر اقتدارمیں لاناچاہتے ہیں۔ انہوں نے پانچ اگست 2019کوجموں وکشمیرکا خصوصی درجہ واپس لینے کاایک دفعہ پھردفاع کرتے ہو ئے کہا اس خصوصی درجے سے عسکریت کا بول بالاتھااور ہمسایہ ملک کی حکمرانی چلاکرتی تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جرئت مندانہ اقدام کامظاہراہ کرتے ہوئے بالاکوٹ ائرسٹرائیک او رسرجیکل سٹرائیک کی کارروائیاں انجام دے کرنہ صرف گھرمیں گھس کر مارنے والوں کے منصوبوں کوناکام بنادیابلکہ جموںو کشمیرمیں عسکریت کے خاتمے کی بنیاد بھی رکھ ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک کے عوام اب جموںو کشمیرکوبھارت کااٹوٹ اَنگ تصور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہارام مند رکی تعمیرتین طلاق پرپابندی 370 کے خاتمے کے بعداب 22جنوری 2024کورام مندر کاافتتاح وزیراعظم کرینگے۔ اس دن ملک کاعوام وزیراعظم کے ساتھ شامل ہونگے اورایک نئے بھارت کی بنیا درکھنے میں اپنا رول اداکرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں