Download (9) 30

وزیر اعظم کی قیادت میں جموں کشمیر سے لیکر ملک کے ہر حصہ میں امن قائم ہو رہا ہے / امیت شاہ

ملک اگلے تین سالوں میں نکسلواد کی لعنت سے مکمل طو رپر آزاد ہو جائیگا

سرینگر // ملک اگلے تین سالوں میں نکسلواد کی لعنت سے آزاد ہو جائے گا کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک کے ہر حصہ میں امن قائم ہو رہا ہے ۔ شاستریہ سیما بل کے 60ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ایس ایس بی سرحدی دیہاتوں کی ’’ثقافت، تاریخ، ٹپوگرافی اور زبان کو باریک بینی سے مربوط کرنے میں ایک منفرد کردار ادا کرتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے علاوہ، ایس ایس بی نے دیگر سی اے پی ایف کے ساتھ چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں نکسلیوں کے خلاف موثر طریقے سے اپنے فرائض انجام دیے ہیں۔ وزیر داخلہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگلے تین سالوں میں، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ملک نکسل مسئلہ سے 100 فیصد آزاد ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں جموں کشمیر سے لیکر ملک کے ہر حصہ میں امن قائم ہو رہا ہے اور تمام علاقے تشدد اور شدت پسندی سے پاک ہو رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے علاوہ تین بٹالین کو ٹرافیوں کے ساتھ ایس ایس بی کے چھ اہلکاروں کو مثالی خدمات کے لیے ایوارڈز پیش کیے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں