Download (13)

وزیر اعظم کی حکمت عملی نے گزشتہ دس سالوں میں ایک نئی تبدیلی لائی

خود انحصار نیو انڈیامیں انتہا پسندی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے / امیت شاہ

سرینگر //عبوری بجٹ وزیر اعظم نریندر مودی کے 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے ویژن کو حاصل کرنے کیلئے روڈ میپ تیار کرتا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ زیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار میں ’’خود انحصار نیو انڈیا‘‘میں تشدد اور بائیں بازو کے انتہا پسندی کے خیالات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔امیت شاہ نے کہا کہ تین جہتی حکمت عملی نے 10سالوں میں تشدد کو روکنے میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے عبوری بجٹ کے بعد ایک انگریزی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مرکزی بجٹ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریہ کو حاصل کرنے کیلئے روڈ میپ تیار کرتا ہے‘‘۔ بجٹ تقریر مودی حکومت کی طرف سے گزشتہ 10 سالوں میں بھارت کو اولین ملک بنانے کے سفر میں حاصل کیے گئے سنگ میلوں پر روشنی ڈالتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس بہترین سفر کے ذریعے قوم کی رہنمائی کی ‘‘۔ امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے ایل ڈبلیو ای اور ہر قسم کے تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں ’’خود انحصار نیو انڈیا‘‘میں تشدد اور ایل ڈبلیو ای کے خیالات کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تین جہتی حکمت عملی نے گزشتہ دس سالوں میں ایل ڈبلیو ای کو روکنے میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً چار دہائیوں کے بعد پہلی بار2023میں شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور سال 2010 کے مقابلے ایل ڈبلیو ای سے متعلق پرتشدد واقعات میں 76 فیصد کمی آئی ہے۔شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ ریاستوں کی حکومتوں کے ساتھ بغیر کسی پارٹی یا نظریے سے متعلق تعصب کے بہتر تال میل کے لیے کئی کامیاب کوششیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ریاستی پولیس فورسز کی جدید کاری کے لیے فنڈز فراہم کر رہی ہے اور متاثرہ ریاستوں میں قلعہ بند پولیس سٹیشنوں کی تعمیر سے متعلق مدد بلا امتیاز فراہم کر رہی ہے۔وزیر نے مزید کہا کہ ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ تیز رفتار ترقی حکومت کی پالیسی کا بنیادی مرکز ہے اور وہ ان علاقوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں