154

وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

عالمی نظام کی تشکیل نو میں ہندوستان کا اہم رول: مودی

نئی دہلی، 15 اگست : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ہندوستان کورونا کے بعد بدلے گئے عالمی نظام کو از سر نو تشکیل دینے میں ایک مؤثر رول ادا کر رہا ہے اور پوری دنیا ہندوستان کی جمہوریت، آبادی اور تنوع کو حیرت سے دیکھ رہی ہے۔
آج یہاں ہندوستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ’’آج لال قلعہ کی فصیل سے میں اپنے ملک کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو تہہ دل سے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ آج ملک جہاں پہنچا ہے، اس میں خصوصی طاقت کا اضافہ ہورہا ہے، میری ماؤں بہنوں کی طاقت کا۔ آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اس لیے میں اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ آج میں ملک کے مزدوروں، ایسے کروڑوں گروپوں کو سلام اور مبارکباد پیش کر رہا ہوں۔ آج ملک جدیدیت کی طرف بڑھ رہا ہے، دنیا کا مقابلہ کرنے کی طاقت کے ساتھ نظر آرہا ہے، اس کے پیچھے ملک کے محنت کشوں کا بہت بڑا تعاون ہے، آج وقت کہتا ہے کہ لال قلعہ کی فصیل سے ان کو سلام پیش کروں۔ میں اسے مبارکباد دیتا ہوں، انہیں سلام کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ بھارت کی صلاحیت اور بھارت کے امکانات اعتماد کی نئی بلندیوں کو پار کرنے والی ہیں اور یہ اعتماد کی نئی بلندیاں ، نئی صلاحیت کو لے کر کے چلنی چاہئے۔ آج ملک میں جی-20 سمٹ کی مہمان نوازی کا ہندوستان کو موقع ملا ہے، اور پچھلے ایک سال سے ہندوستان کے ہر کونے میں جس طرح سے جی – 20 کے بہت سے ایسے پروگرام منعقد ہوئے ہیں، بہت سے کام ہوئے ہیں، اس نے ملک کے عام انسان کی صلاحیت کو دنیا سے متعارف کرادیا ہے۔ ہندوستان کے تنوع کا تعارف کرایا ہے۔ ہندوستان کے تنوع کو دنیا تعجب سے دیکھ رہی ہے اور اس کی وجہ سے ہندوستان کے قریب کشش میں اضافہ ہوا ہے، بھارت کو جاننے کی، ہندوستان کو سمجھنے کی خواہش جاگی ہے۔ اسی طرح سے آپ دیکھئے، ایکسپورٹ، آج ہندوستان کا ایکسپورٹ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور میں کہنا چاہتا ہوں، دنیا کے ماہرین ان سارے پیمانوں کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اب ہندوستان رکنے والا نہیں ہے۔ دنیا کی کوئی بھی ریٹنگ ایجنسی ہوگی، وہ ہندوستان کو فخر دلارہی ہے۔ کورونا دور کے بعد دنیا ایک نئے سرے سے سوچنے لگی ہے، اور میں یقین کے ساتھ دیکھ رہا ہوں کہ جس طرح سے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا نے ایک نیا ورلڈ آرڈر تیار کیا تھا۔ میں صاف صاف دیکھ رہا ہوں کہ کورونا کے بعد ایک نیا عالمی نظام ، ایک نیا گلوبل آرڈر ، ایک نئی جیو پالیٹکل ایکویشن، یہ بہت ہی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ جیو پالیٹکل ایکویشن سے ساری تشریحات بدل رہی ہیں، تعریفیں بدل رہی ہیں۔ اور میرے پیارے پریوار جنوں، آپ فخر کریں گے کہ بدلتی ہوئی دنیا کو شیپ دینے میں آج میرے 140 کروڑ ہم وطنوں ، آپ کی صلاحیت نظر آرہی ہے، آپ فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں اور کورونا کےد ور میں ہندوستان نے جس طرح سے ملک کو آگے بڑھایا ہے ، دنیا نے ہماری صلاحیتوں کو دیکھا ہے۔ جب دنیا کی سپلائی چین تہس نہس ہو گئی تھی، بڑی بڑی ارتھ ووستھا پر دباؤ تھا، اس وقت بھی ہم نے کہا تھا، ہمیں دنیا کی ترقی دیکھنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں