وزیر اعظم نریندر مودی کا درو ہ کشمیر ، حکام کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری

سرینگر / /وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے چلتے حکام نے بدھ کے روز گاڑیوں اور مسافروں کیلئے روٹ ایڈوائزری جاری کی۔

ٹریفک پولیس کشمیر کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق،”جہانگیر چوک سے رام باغ اور راجباغ سے ایل ڈی ہسپتال، تلسی باغ تک ٹریفک کی نقل و حرکت صبح 04بجے سے شام 7بجے تک محدود رہے گی۔ایڈوائزری کے مطابق رام باغ اور جہانگیر چوک کے درمیان سفر کرنے والے موٹرسائیکلوں کو اندرونی سڑکوں اور رام باغ،حیدر پورہ، مومن آباد، بٹہ مالو کے ذریعے متبادل راستہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اسی طرح ریڈیو کشمیر راجباغ سے سولنہ رام باغ جانے والے موٹرسائیکلوں کو جہانگیر چوک، بٹہ مالو، مومن آباد،حیدر پورہ کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق پانتھ چوک سے سونہ وار تک گاڑیوں کی نقل و حرکت کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ”امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ درست شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، صبح8بجکر30منٹ تک اپنے امتحانی مراکز پہنچ جائیں، اور تکلیف سے بچنے کیلئے 3بجے کے بعد نکل جائیں۔

پولیس گالف کورس/ہوٹل للت سے گپکار اور رام منشی باغ کی طرف گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔گاڑی چلانے والوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ صرف مخصوص جگہوں پر پارک کریں تاکہ غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو روکا جا سکے۔شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ مخصوص راستوں پر سفر کرنے سے گریز کریں اور مدد کے لیے خصوصی سروس نمبر 103 پر ٹریفک پولیس سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں