Download (7) 53

وزیر اعظم نریندر مودی والی سرکار میں خواتین کی ترقی واض

وزیر اعظم نریندر مودی والی سرکار میں خواتین کی ترقی واضح
ہر شعبہ میں ملک کو ایک اونچائیوں تک پہنچایا گیا / سمرتی ایرانی

سرینگر // وزیر اعظم نریندر مودی کے خواتین کی قیادت والی ترقی کی واضح اپیل ملک کیلئے ایک قومی ترجیح بن گئی ہے کی بات کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے کہا کہ روزمرہ کی زبان میں موجود مضمر تعصبات کو اجاگر کرنے اور تسلیم کرنے سیرہنما خطوط تبدیلی کیلئے ایک عمل انگیز کے طور پر کام کرتا ہے ۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے نئی دہلی کے وگیان بھون می’’صنفی شمولیت پر مبنی مواصلات کے بارے میں رہنما خطوط‘‘ کا آغاز کیا۔ اس رہنما خطوط میں انگریزی، ہندی اور دیگر علاقائی زبانوں میں زبان کے استعمال کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رہنما خطوط میں صنف سے متعلق نظرثانی کے لیے ایک چیک لسٹ اور مزید حوالہ کیلئے کلیدی وسائل بھی شامل ہیں۔ اس رہنما خطوط کا مقصد حکومتی اہلکاروں، سرکاری ملازمین، میڈیا کے پیشہ ور افراد، ماہرین تعلیم، اور دیگرمتعلقہ فریقوں کی طرف سے صنفی تحریر، جائزہ، اور دستاویزات اور مواصلات کے ترجمہ میں مدد کرنا ہے۔اس موقعہ پر انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد: بیداری کو بڑھانا، صنفی غیرجانبداری اور شمولیت کے عزم کے ساتھ افراد کو روزمرہ کے مواصلات کے لئے نئی نئی چیزیں تلاش کرنے کے لیے بااختیار بنانا، اور بنیادی طور پر ایک ایسے معاشرے کے لیے بیانیے کو نئی شکل دینا جہاں زبان مثبت تبدیلی کیلئے کار گر بن جائے۔ روزمرہ کی زبان میں موجود مضمر تعصبات کو اجاگر کرنے اور تسلیم کرنے سیرہنما خطوط تبدیلی کے لیے ایک عمل انگیز کے طور پر کام کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں