WhatsApp Image 2023-01-09 at 9.06.30 PM (1)

وارث احمد مختار ہے آنے والا

( نظم ))

وارث احمد مختار ہے آنے والا
دلبند زہرا،صاحب ذوالفقار ہے آنے والا

توڑ ڈالے گا ان کفر و نفاق کے بتوں کو
بت شکن ، حیدر کرار ہے آنے والا

یہ اندھیری رات اب تو ڈھل جائے گی
روئے تابندہ ،خورشید ضوبار ہے آنے والا

الٹ دیں گے بساط ان ستم رانوں کی
منتقم کرار ، شیر جبار ہے آنے والا

یہ تخت و تاج یہ پندار جابران
روند ڈالے گا دلدل سوار ہے آنے والے

یہ فضائے دین اب ہونگی دوبارہ معطر
بلبل چمن،جان گلزار ہے آنے والا

رنگ لائے گا مظلوموں کا ناحق لہو
ستم زدوں،لاچاروں کا غمخوار ہے آنے والا

بتان الحاد کی سرنگونی اب قریب ہے
لوائے توحید لے کر علمبردار ہے آنے والا

آگ لگا دیں گے اب ظلم کے ایوانوں میں
دل شکستہ مضطر کو قرار ہے آنے والا

سجاد مضطر
rezaali786786@gmail.com

کیٹاگری میں : نظم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں