0

وادی کشمیر کے معروف عالم دین مولانا شیخ غلام حسین متو کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر مختلف دینی و سماجی تنظیموں کااظہار تعزیت

سرینگر // وادی کشمیر کے معروف عالم دین مولانا شیخ غلام حسین متو قبلہ کی نیک سیرت والدہ ماجدہ کے انتقال پر اتحاد المسمین جموں و کشمیر کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری قبلہ، خادم حضرت مرزا ابولقاسم میموریل مشن کشمیر اور پیام انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے چیئرمین ملک ظہور مہدی، یروانِ ولایت جموں و کشمیر کے سرپرست اعلی مولانا سبطِ محمد شبیر قمی ہمدانی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی، معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر کے نگران سیکرٹری الحاج حسین حامد صاحب ، ڈیلی ویتھ نیوز پیپر کے سرپرست اعلیٰ جناب عاشق حسین، نیوز پیپر سٹی رپورٹر کے سربراہ الطاف حسین میر ، معاون کمیٹی تنظیم المکاتب زون بارہمولہ کے مسئول حاجی میر تفضل حسین ، زون ماگام کے مسئول سید اعجاز حسین، امامیہ شیعہ فیڈریشن کشمیر کے چیرمین الحاج مولانا غلام علی گلزارصاحب ، کارونِ ختمِ نبوت انٹرنیشنل کشمیر کے سربرہ مفتی مدثر احمد قادری اشرفی، عروۃ الوثقی ویلفئر ٹرسٹ کے چیرمین سیدلیاقت منظور موسوی کے علاوہ سماجی کارکنان جن میں سید کفایت حسین رضوی، میر نزیر احمد ماگامی، فداحسین بالہامی، عاشق حسین یتو، حسین نثار آرمپوری نے سرکردہ عالمِ دین مولانا شیخ غلام حسین متو قبلہ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے لواحقین و جملہ پسماندگان بالخصوص مولانا غلام حسین متو قبلہ کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نیک سیرت مرحومہ کے لیے دعاء مغفرت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں