سرینگر // دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باوجود بھی شبانہ سردیوںکا قہر جاری ہے۔سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر کمی آئی ۔ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں آئندہ چار دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں شدید سردی کی صورتحال برقرار ہے اور سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتا یا کہ سرینگر میں درجہ حرارت گزشتہ رات کے منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ سے ایک ڈگری کم ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔