Download (15) 31

وادی میں خشک سالی کا دورہ ختم ہوگا، 17فروری کی شام سے موسم تبدیل ہونے کا امکان

18سے 20فروری تک بالائی علاقوں میں بھاری برفباری اور میدانی علاقوں میں درمیانہ درجے کی برفباری ہوگی

سرینگر//وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری آنے کے ساتھ ہی سنیچر وار کی شام سے مغربی ہوائیں اثرانداز ہوں گی جس کے نتیجے میں 18فروری سے 20فروری تک بھاری برفباری کا امکان ہے ۔ا دھر سرینگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں موسم خشک رہنے کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے 17فروری کی شام سے مغربی ہوائوں کے اثرانداز ہونے کی پیش گوئی کورتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں 18سے 20فروری تک بالائی اور میدانی علاقوں میں درمیانہ سے بھاری برفباری اور بارشیں ہوسکتیں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسلادھار بارش اور برفباری سے پہاڑی علاقوں کے ساتھ میدانی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا۔ کشمیر ڈویژن زیادہ متاثر ہوگا۔ اس کے پیش نظر ڈویڑنل کمشنر کشمیر نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ویسٹرن ڈسٹربنس جموں و کشمیر میں 18 سے 20 تاریخ تک سرگرم رہے گا۔اسلئے مسافروں کو موسم کے مطابق سفر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ برف باری کے شکار علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا خطرہ رہے گا۔ آئندہ موسم کے پیش نظر انتظامیہ نے برف باری کے شکار علاقوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کر لی ہیں۔ایڈوائزری کے تحت جموں ڈویڑن کے پیر پنجال اور کشمیر ڈویڑن کے اننت ناگ، پہلگام، کولگام، شوپیاں، پیر کی گلی، گلمرگ، سونمرگ-زوجیلا، بانڈی پورہ-رازدان پاس، کپواڑہ-سدنا پاس میں شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق کشمیر ڈویڑن کے پہاڑی علاقوں میں 17 فروری کی رات سے برف باری شروع ہو سکتی ہے۔ 18 فروری کو شمالی، شمالی جنوبی، وسطی اور جنوبی کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر بارش ہوگی۔ کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، بڈگام، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں 19 اور 20 فروری کو بھاری برفباری کا امکان ہے۔جبکہ میدانی علاقوں اور نشیبی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش،برفباری ہو سکتی ہے۔ 18 فروری کو جموں ڈویڑن میں کئی مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان ہے۔پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوگی۔ رامبن، پونچھ، ڈوڈہ اور کشتواڑ میں بھاری برفباری کا امکان ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے اونچائی والے علاقوں جیسے سنتھن، مغل روڈ، سادھنا اور رازدان، زوجیلا میں شاہراہیں عارضی طور پر بند ہو سکتی ہیں۔ 21 فروری سے موسم میں بہتری آئے گی۔ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سرینگر میں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں