Download

وادی میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

سرینگر // بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ رات بھر بادل چھائے رہنے کے درمیان وادی کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پہلگام اور گلمرگ میں بدھ کو بالترتیب منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات کے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 1.2ڈگری سیلشس کے مقابلے میں کم از کم 2ڈگری ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گزشتہ رات منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا

عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں