170721903 126

وائٹ ہاوس کو بدستور شریک جرم بنے رہنا پسند ہے، وزیر خارجہ

وائٹ ہاوس کو بدستور شریک جرم بنے رہنا پسند ہے، وزیر خارجہ

ایران // اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے : وائٹ ہاوس جرم میں شریک بنے رہنا پسند کر رہا ہے اور بکھر چکی اسرائیلی حکومت کا ساتھ دینے کے لئے پوری دنیا کی رائے عامہ کے مقابلے میں کھڑا ہے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے فلسطینی عوام کے قتل عام میں امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے: دینا کے 120 سے زائد ملک جنگ بندی کے خواہاں ہيں۔

انہوں نے لکھا : واشنگٹن سمیت پوری دنیا کے مختلف شہروں میں دسیوں لاکھ لوگ، فلسطین کی حمایت میں اور جنگی جرائم کی مذمت کے لئے سڑکوں پر اتر آئے ہيں لیکن وائٹ ہاوس بدستور شریک جرم بنے رہنے کو ترجیح دے رہا ہے اور بکھر چکی اسرائیلی حکومت کا ساتھ دینے کے لئے پوری دنیا کی رائے عامہ کے مقابلے میں کھڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں