نیویارک ٹائمز: نتن یاہو غزہ پرحملے میں شکست سے خوفزدہ ہیں
تہران :- ایک امریکی میڈیا نے صیہونی وزیر اعظم کے شکست کے خوف کو غزہ پر قبضے کے آپریشن میں تعطل کی وجہ قرار ہے۔
روزنامہ نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ پر وسیع زمینی حملہ شروع کرنے کے فرمان پر دستخط سے گریز کیا ہے کیونکہ انہیں خوف ہے کہ آپریشن میں شکست کی صورت میں عوام کا اعتماد ختم ہوجائے گا۔
نیویارک ٹائمز نے غزہ پر زمینی حملہ شروع کرنے کے فرمان پردستخط سے نتن یاہو کے گریز کو صیہونی کابینہ میں اختلاف کا عکاس کا قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ صیہونی کابینہ کے بعض اراکین ایک بڑے آپریشن کے بجائے چھوٹے چھوٹے متعدد حملے چاہتے ہیں۔
اس سے پہلے ایک اور امریکی اخبار Axios نے بھی لکھا تھا کہ نتن یاہو غزہ پر فوج کے حملے کے منصوبے سے مطمئن نہیں ہیں اس لئے وہ اس حملے کا جائزہ لینے کے لئے اس میں زیادہ تاخیر چاہتے ہیں۔
اخبار ٹائمز آف اسرائيل نے بھی لکھا ہے کہ پہلی ترجیح غزہ پر وسیع حملہ نہیں بلکہ صیہونی جنگی قیدیوں کی رہائی ہے۔
اس صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ اس حملے میں یا زیادہ تاخیر ہوگی یا ہوگا ہی نہیں ۔