2126647

نیم شعبان کی مناسبت سے کشمیر میں عظیم الشان ریلی

کشمیر // ولادت با سعادت منجی عالم بشریت بقیۃ اللہ الاعظم امام عصر و الزمان حضرت محمّد مھدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے پر مسرت موقع پر آج انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کی طرف سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔جس کی صدارت اسلامک اسکالر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی کشمیری نے کی ۔

ریلی میں جنرل سیکرٹری آغا سید مرتضی الموسوی الصفوی و حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محسن رضوی اور انجمن شرعی شیعیان سے وابستہ مکاتب میں زیر تعلیم طلاب و طالبات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت فرما کر امام عالی مقام کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

یہ ریلی مدرسة القرآن آيت الله آغا سيد یوسف ؒ میر گنڈ سے نکلی اور مرکزی أمام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں اختتام پذیر ہوئی ۔

اس موقع پر آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے ریلی کہ حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیم شعبان امام وقت کی ولادت کا دن ہے۔ انہوں نے کہا حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ہی ہیں جو اس دنیا میں عدل و انصاف کا قیام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریلی اظہار عقیدت بھی ہے اور پورے عالم بشریت کے لئے پیغام بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں