181

نوروز عالم کے موقعہ پر آغا سید حسن الموسوی

نوروز عالم کے موقعہ پر آغا سید حسن الموسوی کا ہدیہ تبریک و تہنیت
ایرانی قوم و قیادت کو سال نو کے آغاز کی مبارک باد

بڈگام// جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نوروز عالم کے موقعہ پر وابستگان امامت و ولایت کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے دنیا ے بشریت کی امن و سلامتی کے لئے دعا کی ایران قوم قیادت بالخصوص رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای کو سال نو کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے آغا صاحب نے انقلاب اسلامی کی حفاظت اور جملہ انقلابی قیادت کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی آغا صاحب نے کہا کہ نوروز عالم عمومی طور پر آمد بہار کی علامت ہے یہی وجہ ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے کئی ممالک بلالحاظ مذہب و ملت نوروز عالم کو جوش و خروش سے مناتے ہے شیعیان کشمیر نوروز عالم کو حضرت علی ابن ابی طالب ؑ سے عقیدت اور انکی ولایت کے وابستگی کے تجدید کے طور پر مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ انبیا ؑ میں نوروز عالم کے ساتھ بہت سے اہم واقعات کی نسبت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں