124

نوجوانوں کی تربیت میں مساجد کا کردار انتہائی اہم ہے : حجۃ الاسلام سید شہاب الدین حسینی

نوجوانوں کی تربیت میں مساجد کا کردار انتہائی اہم ہے : حجۃ الاسلام سید شہاب الدین حسینی

ایران// حجت الاسلام حسینی نے ایران کے شہر سراب میں مساجد کے پیش اماموں، بورڈ آف ٹرسٹیز اور مسجد کے خادمین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں کہا: اگر ہم آج اپنے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے بارے میں نہیں سوچیں گے تو دوسرے لوگ ان کی تربیت اور ان سے غلط استفادہ کے بارے میں سوچیں گے۔

ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے اوقاف اور خیراتی امور کے جنرل ڈائریکٹر حجۃ الاسلام سید شہاب الدین حسینی نے شہر سراب میں مساجد کے پیش اماموں، بورڈ آف ٹرسٹیز اور مسجد کے خادمین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم ایک ایسے دور میں ہیں جہاں ہر شخص کو حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کی بنیاد فراہم کرنی چاہیے۔

حجۃ الاسلام حسینی نے کہا: مساجد کے امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے سب سے پہلے مسجد خداوند متعال کے حضور سجدہ کا مقام ہے لیکن مسجد کا دائرہ صرف اس تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ معاشرہ سازی اور لوگوں کے حالات کی بہتری کے لئے بھی اس مقدس مقام سے بہترین استفادہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے نوجوانوں کو مساجد کی طرف راغب کرنے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: جو نوجوان مسجد کی فضا میں سانس لیتا ہے وہ کبھی دنیاوی آلائشوں سے آلودہ نہیں ہوتا۔

حجۃ الاسلام حسینی نے کہا: نوجوانوں کی تربیت میں مساجد کا کردار انتہائی اہم ہے اور اگر ہم آج اپنے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے بارے میں نہیں سوچیں گے تو دوسرے لوگ ان کی تربیت اور ان سے غلط استفادہ کے بارے میں سوچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں