WhatsApp Image 2023-02-08 at 7.41.28 PM

( نظم )

( نظم )

کس قدر محکم ہے نظام انقلاب
ہر طرف گونج رہا ہے پیام انقلاب

خاک میں سڑ گئے طاغوت غرب
زندہ و پائندہ ہے نام انقلاب

سرفرازی ملت کی یقینی ہے مگر
بےباک و بے لوث ہو امام انقلاب

اٹھ کھڑے ہوئے اب مستضعفین زمن
جاری و ساری ہے فیض عام انقلاب

ظلمت شب کا کیا پردہ چاک چاک
نور افشانی کر رہا ہے ماہ تمام انقلاب

قوم کی حیات ہے اس پر منحصر
آرزوئے انقلاب اور قیام انقلاب

سہمے ہوئے ہیں اب یہ عنتری و مرحبی
سروں پر انکے لٹک رہی ہے حسام انقلاب

ظالم کی موت بن کر مظلوم کے حامی بنو
‏یہی تعلیم شہداء ہے، یہی پیغام انقلاب

یہ نت نئے حربے، یہ دھمکی و پابندی
اصل میں یہ ملت ایران سے انتقام انقلاب

سر بکف کھڑے ہیں ہر جا حسینی
عشق سے لبريز ہیں پی کر جام انقلاب

ولایت کے قافلے سے دور نہ ہونا مضطر
فقیہ کے ہاتھوں میں ہے زمام انقلاب

سجاد مضطر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں