768 512 15965979 Thumbnail 3x2 Ss

نجی ہسپتال سرمایہ کاروں کی خدمت کیلئے پیش پیش

غریب مریضوں کو’’گولڈن کارڈ‘‘ پر علاج دستیاب نہیں

سرینگر//آیوشمان بھارت ہیلتھ کارڈ کوپرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرنے والے بڑے ڈاکٹر مناننے سے انکار کرتے ہیں اس طرح سے وزیر اعظم کی اس سکیم کا فائدہ غریب لوگوں کیلئے نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے ۔ جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں اس کارڈ کی بدولت مریضوں کوہر طرح کی سہولیت مئیسر ہوتی ہے ۔ موذی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی بیرون ریاستوں کے شفا خانوں میں مشاورت،تشخیص اور علاج و معالجہ کے دوران قیمتی وقت اور سرمایہ کا زیاں ہو رہا ہے،اور بروقت بیماریوں کی تشخیص نہ ہونے کے نتیجے میں اموات کے گراف میں اضافہ ہو رہا ہے۔وادی میں سردیوں کے ایام میں ان اموقت کی شرح میں اضافہ اب ایک روایت بن چکی ہے۔ بیرون ریاستوں سے اگرچہ معالجین وادی کا دورہ بھی کر رہے ہیں اور انہوں نے یہاں پر شفا خانے بھی قائم کیں تاہم یہ صرف سرمایہ کاروں کی ضروریات پوری کرتے ہیں،کیونکہ ان اسپتالوں میں گولڈن کارڈ پر علاج یو تسلیم نہیں کیا جاتا،اور مالی اعتبار سے تنگدست مریضوں کیلئے اسپتال اور شفا خانے بے کار ثابت ہو رہے ہیں۔ وادی بالخصوص سرینگر میں گزشتہ5برسوں کے دوران بیرون ریاستوں کے نامی گرامی اسپتالوں نے اپنے شاخ تو قائم کیں،تاہم تنگدست مریضوں کیلئے یہ شجر ممنوع بن چکے ہیں۔ان اسپتالوں میں تنگدست مریضوں کیلئے آوٹ آف با?نڈ قرار دیا گیا ہے جبکہ لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ وہاں پر حاصل کی جانی والی فیس اور دوسرے چارجز پر متعلقہ محکمہ نظر رکھنے میں ناکما ہوچکا ہے،جس کے نتیجے میں یہ اسپتال صرف سرمایہ کاروں اور صاحب ثروت لوگوں کے علاوج و معالجہ کیلئے محدود رہ گئے ہیں۔ معروف طبی ادارے میڈ سٹار میڈیکل سینٹر اور سپر اسپشلٹی اسپتال اکارڈ کی جانب سے مریضوں کو ایک ہی چھت کے نیچے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔میڈ اسٹار لین پہرو روڈ نوگام پر واقع یہ اسپتال واقعی شفا خانے میں تبدیل ہوچکا ہے جہاں پر ماہر،اہل و قابل معالجین مریضوں کو جدید طبی سہولیات اور مشاورت فراہم کر رہے ہیں۔ اب بیماروں کو بیرون ریاستوں کے شفا خانوں میں وقت اور سرمایہ کا زیاں کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،کیونکہ میڈ سٹار میڈیکل سینٹر نے مریضوں کی اس الجھن اور پریشانی کو دور کرتے ہوئے ملک کے بہترین معالجین اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کو سرینگر میں اپنے ہی مرکز میں آپ کی خدمات کیلئے دعوت دی ہے۔یہ طبی مرکز تربیت یافتہ ڈاکٹروں سے لیس ہے جہاں پر مریضوں کی تندرستی اور شفایابی پہلے ترجیج ہیں۔ میڈ سٹار میڈیکل سینٹر کو ملکی شہرت یافتہ معروف اور اکارڈ سپر سپیشلٹی اسپتال فرید آباد کے معالجین کی خدمات حاصل ہیں جن میں اس اسپتال کے میڈیکل آناکولجی کے سنیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر راگھو کیسری، جوڈوں کی تبدیلی اور ہڈیوں و جوڈوں کے مرض شعبے کے چیئرمین ڈاکٹر یوراج کمار، معدے، جگر کی تبدیلی اور سرجریز کے ماہر ڈاکٹر میر سمیع اللہ،امراض خواتین و آئی وی ایف کی سنیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر دیویا کمار،گردوں کے امراض کے شعبے کے چیئرمین ڈاکٹر جتیندر کمار،امرض معدہ اورموٹاپے کی سرجری کے سنیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر ساونت تنوی شامل ہیں۔ میڈ اسٹارمیڈیکل سینٹر کے ماہرین سے مشورہ اورتشخیص کیلئے پیشگی رابطہ ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں