Img 20230430 Wa0000

نجف اشرف کے امام جمعہ کا قبورِ جنت البقیع کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ

نجف اشرف کے امام جمعہ کا قبورِ جنت البقیع کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ

ایران// حجت الاسلام والمسلمین صدرالدین قبانچی نے کہا: قبورِ جنت البقیع کا انہدام ایک دینی اور انسانی جرم ہے اور ان کی تعمیرنو کا مطالبہ شیعیانِ اہل بیت (ع) کا حق ہے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ والجماعت حجت الاسلام والمسلمین صدرالدین قبانچی نے نجف شہر کے امام بارگاہ فاطمیون میں نماز خطبہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے قبورِ جنت البقیع کی مسماری کو ایک دینی اور انسانی جرم اور اس اقدام کو کروڑوں مسلمانوں کے دینی مقدسات پر حملہ قرار دیا۔

شہر نجف اشرف کے امام جمعہ نے مطالبہ کیا کہ ان قبور کو ازسرنو تعمیر کیا جائے۔

انہوں نے کہا: جنت البقیع میں ائمہ علیہم السلام کی قبور کی تعمیرِنو کا مطالبہ شیعیانِ اہل بیت (ع) کا حق ہے۔

حجت الاسلام صدرالدین قبانچی نے اپنے خطاب کے دوران ملک میں منشیات کے کثرت سے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا: حکومت عراق کو اس کا سدباب کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: حکومت کے علاوہ اس خطرناک لعنت سے نجات حاصل کرنے کے لئے عراقی خاندان اور قبائل بھی بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں