Download (6) 27

میرواعظ کشمیر کو انتظامیہ نے طویل عرصے کے بعددی راحت

چار سال کے بعد دہلی کاسفر کرنے کی ملی اجازت

سرینگر// جموں وکشمیر کوخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد پہلی بار حریت (ع)کے چیئرمین کودہلی جانے کی اجازت دی گئی انجمن جامع اوقاف نے اس بات کی تصدیق کی کہ چار سال کاعرصہ گزرنے کے بعد میرواعظ کواپنے گھر سے باہر نئی دہلی جانے کی اجازت دی گئی تاہم میر واعظ کس اغراض مقاصدکے لئے نئی دہلی روانہ ہوئے تاہم فی الحال کوئی جانکاری فراہم نہیں ہوئی۔ میرواعظ کشمیر حریت (ع) کے چیئرمین ڈاکٹرمولوی عمرفاروق کو انتظامیہ نے نئی دہلی کے سفر کی اجازت دے دی او رمیرواعظ اجازت ملنے کے بعدنئی دہلی سفر کے لئے روانہ ہوگئے ۔اوقاف جامع مسجدسرینگر نے بھی اس بات کی تصدیق کی طویل عرصے کے بعد میرواعظ کشمیر مولوی عمرفاروق کو نئی دہلی روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی تاہم میر واعظ کن اغراض مقاصد کے لئے نئی دہلی روانہ ہوئے ہے ا س بارے میں فوری طور پرکوئی جانکاری معلوم نہیں ہوسکی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں