مکتب امامیہ گونگو پلوامہ میں عالمی یوم علی اصغر کا انعقاد
مورخہ 4 محرم الحرام بمطابق 23 جولائی 2023 بروز اتوار معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کے شعبہ خواتین کے زیر اہتمام “یوم علی اصغر ع ” کی مناسبت سے مکتب امامیہ گانگو پلوامہ اور صوفی پورہ پہلگام میں پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ مکاتب میں زیر تعلیم طالبات نے اپنی تقاریر اور منظومات کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔معلمات و فاضلات نے بھی اپنے خطابات میں کربلا کے مختلف گوشوں خصوصًا خواتین و اطفال کے رول پر روشنی ڈالی اور خواہران و دختران سے تاکید کی کہ وہ زندگی کی ہر موڑ پر دین کے ساتھ متمسک رہیں اور زینبی ع کردار اپنا کر ایک دیندار معاشرہ کی تشکیل میں اپنا بھر پور کردار نبھا ئیں۔پروگرام میں مقامی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔