F0fa592a A4c4 474c 9129 Df7bf25c9514 93

مولانا محمد عباس انصاری صاحب کی پہلی برسی پر سید حسین رضوی کا خراج عقیدت

مولانا محمد عباس انصاری صاحب کی پہلی برسی پر سید حسین رضوی کا خراج عقیدت

سرینگر // سید محمد رضوی مالموہ کا مولانا محمد عباس انصاری رحمتہ اللہ علیہ کی پہلی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ مولانا محمد عباس انصاری رحمتہ اللہ علیہ 18 اگست 1936ء کو سرینگر میں پیدا ہوئے ان کے والد کا نام مولانا حسن علی انصاری تھا ۔ مولانا نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول نواکدل سے حاصل کی ۔ 1953ء میں ان کا داخلہ جامعہ نازمہ لکھنؤ میں ہوا ۔ 1955ء میں مولانا حوزہ علمیہ نجف اشرف عراق چلے گئے جہاں انہوں نے مایہ ناز علماء دین سے فیض حاصل کیا ۔ آپ عراق میں چھ سال قیام کرنے کے بعد 1961ء میں وطن واپس آئے اور دینی و سماجی خدمات انجام دینے میں مصروف ہوگئے ۔ مولانا نے 1962ء میں جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد رکھی ۔ مولانا محمد عباس انصاری صاحب نہ صرف ایک مشہور سیاسی دانشور ، معروف خطیب اور بابصیرت رہنما تھے بلکہ وہ کہی مشہور و معروف کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں تخلیق آدم ،انسان کامل، نبوت ورسالت اور خار گلستان کافی مشہور ہیں ۔ مولانا اس دارفانی سے 25 اکتوبر 2022ء کو رحلت فرما گئے اور ان کو باب مزار جڈی بل میں سپردِ خاک کیا گیا ۔مولانا محمد عباس انصاری صاحب ایک عظیم ، نرم دل اور کامل فضائل والے انسان تھے۔ آپ کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے قوم کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لیے بہت سے تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا۔ یہ تعلیمی ادارے (مدینہ پبلک اسکول) تعلیمی بلندی کے سفر میں رواں دواں ہیں ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی ترین مقام عطا کریں اور درجات میں اضافہ فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں