سید حسین رضوی
سید حسین رضوی مالموہ کا مولانا محمد عباس انصاری (رح) کی دوسری برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا محمد عباس انصاری صاحب 18اگست 1936ء کو سرینگر میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد کا نام مولانا حسن علی انصاری تھا ۔ مولانا نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول نواکدل سے حاصل کی ۔ 1953ء میں ان کا داخلہ جامعہ نازمہ لکھنؤ میں ہوا ۔ 1955ء میں مولانا حوزہ علمیہ نجف اشرف عراق چلے گئے جہاں انہوں نے مایہ ناز علماء دین سے فیض حاصل کیا ۔ آپ عراق میں چھ سال قیام کرنے کے بعد 1961ء میں وطن واپس آئے اور دینی و سماجی خدمات انجام دینے میں مصروف ہوگئے ۔ مولانا نے 1962ء میں جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد رکھی ۔
مولانا محمد عباس انصاری صاحب نہ صرف ایک مشہور سیاسی دانشور ، معروف خطیب اور بابصیرت رہنما تھے بلکہ وہ کہی مشہور و معروف کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں تخلیق آدم ،کامل انسان، نبوت ورسالت اور خار گلستان کافی مشہور ہیں ۔ مولانا اس دارفانی سے 25 اکتوبر 2022ء کو رحلت فرما گئے اور ان کو باب مزار جڈی بل میں سپردِ خاک کیا گیا ۔
مولانا محمد عباس انصاری صاحب ایک عظیم ، نرم دل اور کامل فضائل والے انسان تھے۔ آپ کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے قوم کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لیے بہت سے تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا۔ یہ تعلیمی ادارے (مدینہ پبلک اسکول) تعلیمی بلندی کے سفر میں رواں دواں ہیں ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور درجات میں اضافہ ہو جائیں ۔
آمین یا رب العالمین