20240526 183704 14

موسوی پارک اندرکوٹ سمبل میں سالانہ مجلس حسینی

راہروان کربلا شہدائے خدمت کی قربانیاں ناقابل فراموش آغا حسن

سرینگر // جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے موسوی پارک اندرکوٹ سمبل سوناواری میں سالانہ مجلس حسینی کا انعقاد ہوا مجلس عزا میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہادت عظمیٰ کے مقاصد اور معرکہ کربلا کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی آغا صاحب نے شہدائے جمہور کی شجاعانہ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا آیۃ اللہ رئیسی ایک عالم باعمل، عابد شب زندہ دار، فقیہ و مجاہد، سید محرومان تھے ان کا اچانک چلا جانا قوم و ملت کےلئے بہت بڑا نقصان ہےلیکن اتنا اطمینان ضرور ہے کہ امام زمانہ عج کے لطف وکرم سے کسی دوسرے “رئیسی” کا جلد انتظام ہو جائے گا۔ آغا صاحب نے کہا کہ ملت کے لئے شہید ہونا ہمیں کربلا کا درس ہے شہداے کربلا ؑ نے اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لئے عظیم قربانیاں پیش کرکے عزم و استقامت کی ایک تاریخ رقم کی ان برگزیدہ شخصیات نے انسانیت سوز مظالم برداشت کئے لیکن ظلم اور باطل کے ساتھ کوئی ہم کاری نہیں کی نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ نے اپنے مقدس لہو سے اسلام اور شریعت اسلامی کی حفاظت کا ایک لایحہ عمل مرتب کیا شہدائے کربلا ؑ کی یاد میں مجالس عزا کربلا کے پیغام کو زندہ رکھنے اور دنیا تک پہنچانے کا ایک موثر ذریعہ ہے اور شہیدان کربلا ؑ کو خراج عقیدت اور ان سے وابستگی کا سب سے بہترین مظاہرہ یہ ہے کہ ہم دین و شریعت کی پاس داری کریں اور ہر حال میں حدود الٰہی کا پاس و لحاظ رکھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں