120

موجودہ دور کی فکری فضا ظہور کی نوعیت کو قبول کرنے کے لیے بالکل آمادہ ہے: آیت اللہ علم الہدی

موجودہ دور کی فکری فضا ظہور کی نوعیت کو قبول کرنے کے لیے بالکل آمادہ ہے: آیت اللہ علم الہدی

ایران ق// ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: علماء کرام کو چاہئے کہ وہ معاشرہ میں موجود منحرف افراد اور معاشرہ کو بے راہروی کی طرف دھکیلنے والوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور امر بالمعروف اور نہی از منکر کے فریضہ پر عمل کرتے ہوئے معاشرہ کی اصلاح کریں۔

آیت اللہ سید احمد علم الہدی نے مجتمع امام خمینی (رہ) مشہد میں ملکی بسیج تنظیم کے اساتذہ، طلباء اور علماء کرام کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ کا عمومی ماحول ایسا ہونا چاہیے کہ وہ طلباء کو حقیقی طور پر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا سپاہی بننے کے قابل بنائے کیونکہ آج انسانی معاشرہ ایسی حالت میں ہے کہ اس کی فکری فضا ظہور کی نوعیت کو قبول کرنے کے لیے بالکل آمادہ ہے۔

انہوں نے کہا: بلاشبہ ہم ظہور کے قریب ہونے یا نہ ہونے کے وقت کا تعین نہیں کر سکتے اور یہ معاملہ صرف خداوند متعال کے اختیار میں ہے لیکن اس کے باوجود یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ ماضی سے لے کر اب تک دنیا کے حالات میں انسانی دل و دماغ زمین پر مظہرِ خدا کی حاکمیت کو تسلیم کرنے میں اس قدر آمادہ نہیں ہوئے جیسا کہ موجودہ دور میں ہیں۔

مجلسِ خبرگانِ رہبری کے رکن نے کہا: طلاب کرام ہوشیار رہیں کہ کہیں شیطان “جدت پسندی” یا “انحرافی سوچ” وغیرہ کی آڑ میں ہمارے دینی عقائد کو ٹھیس نہ پہنچائے چونکہ موجودہ دور ثقافتی اور اجتماعی لحاظ سے انتہائی نازک دور ہے جس میں دشمن مختلف شبہات کے ذریعہ ہمارے دین کو نشانہ بنا رہا ہے۔ جس کے مقابلے میں ہمیں ڈٹ جانے اور انقلابی فکر و بصیرت کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں