Download (18)

منشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیز

بارہمولہ اور کولگام میں 02 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد

سرینگر // سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ اور کولگام میں 02 منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔کولگام پولیس نے واری پورہ میں تھانہ کنڈ کی پولیس پارٹی نے ایک مخصوص ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کوایک شخص مشتاق احمد ہندرو ولدعبدالعزیز ہنڈرو ساکنہ بوٹ کالونی اننت ناگ کو روکا گیا اور تلاشی لی۔ تلاش کرتے وقت موجود افسران نے اس کے قبضے سے مذکورہ گاڑی سے 03 کلو گرام پوست کا بھوسا جیسے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔ اس کے علاوہ جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ اس طرح سے بارہمولہ میں تھانہ بونیارکی پولیس پارٹی نے انچارج ایس ایچ او تھانہ بونیار کی سربراہی میں بونیار مارکیٹ میں ناکہ چیکنگ پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 52 گرام چرس جیسے ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔ اس کی شناخت مدثر رشید وانی ولد عبدالرشید ساکن گنتمولہ بالا کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے گرفتار کر کے تھانہ بونیار منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر زیر حراست ہے۔اسی مناسبت سے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ہم عام لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں