Ssp Pulwama 38

منشیات کے استعمال کے خلاف ہماری لڑائی میں عوام کی چوکسی اور تعاون ناگزیر / ایس ایس پی پلوامہ

سرینگر / / پلوامہ میں منشیات کے خاتمہ سے متعلق ایک بیداری پوگرام کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نتیا نے کہا کہ نوجوانوں او ر والدین کیلئے میرا یہی پیغام ہے کہ وہ ضلع پلوامہ کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے اپنا تعاون کریں۔

سی این آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ منشیات کی لت ایک ایسا معاملہ ہے جس کے سبھی سٹیک ہولڈرس ہے اور ہم جو منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری رکھیں ہوئے ہیں اس میںہمارا ساتھ دیا جائے۔

ایس ایس پی پلوامہ نے کہا کہ نوجوانوں سے میری خاص گزارش ہے کہ وہ منشیات کی وبائ سے دور رکھیں اور اس بدعت کو مکمل خاتمہ کرنے میںاپنا کلیدی رول ادا رکریں۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی فروخت سے نمٹنے میں مقامی حکام کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا ” منشیات کے استعمال کے خلاف ہماری لڑائی میں آپ کی چوکسی اور تعاون ناگزیر ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سطحی پر کمیٹی بنی ہوئی ہے اور منشیات کے خاتمہ کیلئے تحصیل سطح پر بھی بیداری پروگرام چلائے جائیں گے اور آگے بھی اس طرح کے پروگرام منعقد ہونگی تاکہ منشیات کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سالوں سے منشیات کا جو وباﺅ ہے وہ بڑی تعداد میں پھیلنا شروع ہو گیا ہے لیکن ہمیں مل کر کام کرنا ہے اور تبھی جا کر ہم اس لعنت کا مکمل خاتمہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں