Download (2) 83

منشیات کا استعمال اور شراب نوشی کینسر کی بڑی وجوہات

منشیات کا استعمال اور شراب نوشی کینسر کی بڑی وجوہات

وادی میں کینسر کی بیماری میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے کا انکشاف

سرینگر// جموں کشمیر میں کینسر کے ا مراض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے جس کیلئے منشیات کا زیادہ استعمال، شراب ، سگریٹ نوشی قراردیا جارہا ہے ۔ جموں کشمیر میں کینسر کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور عام لوگوں خاص کر کم عمر کے افراد جن میں زیادہ تر مرد شامل ہیں کینسر کے مرض میں مبتلاء ہورہے ہیں ۔ اس سلسلے میںماہرین طب نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں منشیات کا زیادہ استعمال ، سگریٹ نوشی اور شراب بڑی وجوہات ہیں ۔ کینسر کی نشانیاں جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پستانوں یا چھاتی میں گٹلی کا پیدا ہونا عام نشانی مانی جاتی ہے جبکہ ٹھوس غذا نگلنے میں دشواری آنا، وزن کم ہونا اور بھوک کم لگنا بھی کینسر کی علامات ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ بد ہضمی، آنتو کی روز مرہ کی عادت میں تبدیلی آنا مثلا اچانک دائمی قبض یا دایمی اسہال کا نمودار ہونا۔ مسلسل کھانسی رہنا اور سگریٹ و تمباکو کو پینے والے کی آواز میں تبدیلی آنا ، تھوک کے ساتھ خون آنا، جلد ،منہ یا جسم کے کسی بھی دہانے سے زخم لگے بغیر ہی خون جاری ہونا۔ کوئی بھی زخم السر جو ٹھین نہیں ہورہاہو۔ مہاسے یا تل میںنمایا ں تبدیلی آنا عام نشانیاں ہیں اور اگر ان میںسے کسی شخص کو کوئی نشانی پائے جائے تو اس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچنا چاہئے ہاں یہ نشانیاں دیگر بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے تاہم جانچ کرانا ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ ماہرین نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر بھی ضرور اپنائیں جن میں سگریٹ و تمباکو نوشی سے پرہیز کریں، شراب و دیگر نشیلی ادویات کا استعمال بند کریں ۔ زیادہ چربی و روغنیات کے استعمال سے اجتناب کریں ۔ اُبلتی ہوئی کڑک اور تیز چائے استعمال نہ کریں ۔ تیز مصالحہ جات ،مرچ و غیرہ کا استعمال نہکریں ۔ گوشت کا استعمال کم کریں، قبل از وقت کینسر کی جانچ کیلئے جتنے بھی علامات اگر کسی فرد میں عیاں ہوںتو فورا ماہر ڈاکٹر کی صلاح لی جائے ۔ خود بھی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں اور دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ہدایات کریں۔ کینسر کے متعلق جانکاری رکھیں اور دوسروں کو بھی بیماری سے متعلق جانکاری دیں ۔ غیر ضروری اور بار بار ایکسرے نہ کروائے ۔ اپنے بچوں کا ختنہ بھی کریں ۔ مائیں بچوں کو صرف اپنا دودھ پلائیں۔ ماہرین کے مطابق منشیات کے عادی اور شراب نوشی کرنے والے افراد میں کینسر میں مبتلاء ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں اس لئے اس سے پرہیز ہی کینسر سے بچائو ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں