منجیت سنگھ کی یوتھ ونگ نوجوان کو ہدایت
جموں:اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ کابینہ وزیر سردار منجیت سنگھ نے پارٹی یوتھ ونگ سے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے پیغام کو عوام تک پہنچائیں۔پارٹی گاندھی نگر میں یوتھ ونگ کارکنان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سابقہ وزیر نے یوتھ ونگ کی سرگرمیوں اور تنظیمی ڈھانچہ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ وہ لوگوں کو پارٹی کی پالیسی وایجنڈے بارے جانکاری دیں۔
اس اجلاس میں اپنی پارٹی یوتھ ونگ ریاستی نائب صدر رقیق احمد خان، جنرل سیکریٹری ابہے بقایہ، صوبائی صدر جموں وپل بالی اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔ اس دوران یوتھ ونگ لیڈران نے صوبائی صدر کوعوامی رابطہ پروگرام اور سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو موجودہ دور ِ حکومت میں درپیش مشکلات ومسائل بارے آگاہ کیا