Whatsapp Image 2023 03 18 At 8.08.23 Pm

ممبئی میں شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا اور ایس این این چینل کے آفس کا شاندار افتتاح

ممبئی میں شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا اور ایس این این چینل کے آفس کا شاندار افتتاح

ممبئی// ممبئی میں تقریبا ستر سے زیادہ علما کی موجودگی میں شیعہ علما بورڈ اور ایس این این چینل کے مشترکہ آفس کا تاریخی افتتاح ہوا ۔

ممبئی میں تقریبا ستر سے زیادہ علما کی موجودگی میں شیعہ علما بورڈ اور ایس این این چینل کے مشترکہ آفس کا تاریخی افتتاح ہوا ۔

اس عظیم الشان اور نہایت ہی پر رونق جلسے کی صدارت حجة الاسلام عالی جناب مولانا سید نجیب حیدر رضوی صاحب نے کی۔ اور نظامت کے فرائض نہایت ہی عمدہ طریقے سے عالیجناب مولانا اکمل کاظمی صاحب نے انجام دیے مولانا موصوف نے بیحد جاذب و دلکش انداز میں ممبئی اور اطراف بمبئی سے آئے ہوئے محترم علما کی خدمت میں شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا اور ایس این این چینل کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا اور اپنی ابتدائی تقریر میں آپ نے فرمایا کہ پورے مہاراشٹرا میں ایک قیادت کی تلاش برسوں سے جاری تھی جو مولانا اسلم صاحب جیسے معتبر اور بزرگ عالم کے ذریعے چار سال پہلے پوری ہوگئی ہمیں خوشی ہے کہ مہاراشٹرا میں ہمیں ایک ایسا مخلص عالم اور رہنما ملا ہے جو علما کے مسائل کو بخوبی حل کرنے کی خدا داد صلاحیت رکھتا ہے یہ وہ عالم ہے جو ہمیشہ علما کے لیے سوچتا ہے ہمیں یقین ہے کہ اس آفس کے افتتاح کے بعد بورڈ کی کارکردگی اور فعالیت ایس این این چینل پوری دنیا تک بخوبی پہنچائے گا۔

بورڈ کے سیکریٹری حجة الاسلام مولانا سيد عزيز حیدر صاحب نے مولانا اسلم رضوی صاحب کی قیادت کی حمایت کرتے ہوئے فرمایا کہ آج جس آفس کا افتتاح ہوا ہے اس سے ہماری تحریک اور زور پکڑے گی اور انشاءاللہ شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا، ایس این این چینل کی حمایت سے مکتب اھلبیت کی نشر و اشاعت میں اور زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئے گا ۔

اس پروگرام میں شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا کے روح رواں حجة الاسلام مولانا سيد اسلم رضوى صاحب نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ ہمیں اس پاکیزہ مشن میں آپ تمام علما کے مخلصانہ تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی تحریک ” میں ” کے ذریعے کامیاب نہیں ہوتی ہے بلکہ ” ھم” کے ذریعے کامیاب ہوتی ہے ۔ انشاءاللہ ہمارے محترم علما شانہ بشانہ ، کندھے سے کندھا ملا کر ہمارا ساتھ دیں گے تاکہ تبلیغ دین میں سب مل کر مقصد تک پہنچ سکیں ۔

آخر میں ایس این این چینل کے چیف ایڈیٹر علی عباس وفا نے آئے ہوئے محترم علما سے گزارش کی کہ وہ ایس این این چینل کے ساتھ جڑیں اور ہمیشہ اپنی مفید آرا سے مجھے اور پوری ٹیم کو نوازتے رہیں تاکہ ہم لوگ اسی طرح معارف محمد و آل محمد ع کو اپنے چینل کے ذریعے پوری طاقت سے دنیا والوں تک پیش کرتے رہیں ۔ علی عباس وفا) نے آئے ہوئے ستر سے زیادہ علما کا شکریہ ادا کیا ۔

بورڈ کی جانب سے تمام علما کی خدمت میں ایک نفیس ہدیہ بھی پیش کیا گیا ۔ پروگرام کے آغاز میں مولانا گلاب عباس صاحب ، مولانا اعجاز صاحب اور شہر پونا سے آئے ہوئے مشہور و معروف مداح اھلبیت جناب ساحل عارفی نے بارگاہِ عصمت و طہارت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرکے پروگرام کی نورانیت میں اضافہ کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں